قرض

سونا بیچنے کے بعد قرض میں پیسے دیکر واپسی میں پیسوں کے بجائے سونا لینے کا حکم

فتوی نمبر :
83109
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / قرض

سونا بیچنے کے بعد قرض میں پیسے دیکر واپسی میں پیسوں کے بجائے سونا لینے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ دین و مفتیانِ شرع متین در این مسئلہ کہ میں نے اپنی بیوی کو طلاق دی، جس کا فتوی آپ کے ہاں سے وصول کیا ہے، مسئلہ یہ ہے کہ بیوی کو طلاق دینے سے قبل ایک مرتبہ مجھے پیسوں کی ضرورت پڑی، کیونکہ میں مکان بنا رہا تھا، میری بیوی کا سونا تھا، ہم نے پہلے سوچا کہ اس کو کسی کے ہاں امانت رکھوا کر قرضہ لے لیں، لیکن ہمیں اس پر کا میابی نہیں ہوئی ،میری گھر والی نے اپنے والدین کی اجازت اور مشورہ سے وہ سونا اپنے طور پر فروخت کروایا، چونکہ سونا بھی وہ میرے گھر نہیں لائی تھی ،انہوں نے اپنے ماموں کے ہاں رکھوایا ہوا تھا، اس فروخت کرنے میں اُن کے ماموں ایک اور آدمی اور میرے بھائی تھے، میں اس معاملے میں بالکل شریک نہیں ہوا، بہر حال میری بیوی کا زیور اس طرح ان حضرات نے فروخت کر کے اس وقت مجھے ساٹھ ہزار روپے دیے ، میں نے بھی یہ وعدہ کیا تھا کہ میری بیسی نکلنے والی ہے، یہ رقم میں لوٹا دونگا، مگر میں نہیں لوٹا سکا ،اب طلاق کی صورت میں وہ اس بات پر مصر ہیں کہ ہمیں آٹھ تولہ سونا دو، ہم ساٹھ ہزار روپے نہیں لیں گے ،میں کہتا ہوں کہ آپ نے مجھے تو رقم دی تھی، اور اسی کی واپسی کا میں نے وعدہ کیا تھا، لیکن وہ بضد ہیں کہ آپ ہمیں آٹھ تولہ سونا دیں، جبکہ سونا اب بہت مہنگا ہو چکا ہے ،قرآن وحدیث کی روشنی میں بتائیں کہ مجھ پر ساٹھ ہزار روپے لوٹانا واجب ہے یا کہ آٹھ تولہ سونا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور رقم مبلغ ساٹھ ہزار روپے لیتے وقت اگر واقعۃً اس بات کی صراحت کر دی گئی تھی کہ بیسی نکلنے پر یہ رقم واپس لوٹا دوں گا اور ابھی تک اس رقم کے لوٹانے میں کوتاہی ہوئی ہو تو اتنی مدّت گزرنے کے باوجود سائل پر مبلغ ساٹھ ہزار روپے کی ادائیگی ہی لازم ہے ،اس سے زائد نہیں، اِلَا یہ کہ اگر وہ اپنی مرضی اور خوشی سے کچھ زیادہ دینا چا ہے، تو اس کا اُسے اختیار ہے مگر اس زیادتی کے لئے اسے مجبور نہیں کیا جا سکتا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی حاشية ابن عابدين: وكذلك لو قال أقرضني عشرة دراهم غلة بدينار، فأعطاه عشرة دراهم فعليه مثلها، ولا ينظر إلى غلاء الدراهم، ولا إلى رخصها، وكذلك كل ما يكال ويوزن فالقرض فيه جائز، وكذلك ما يعد من البيض والجوز اهـ و في الفتاوى الهندية: استقرض حنطة فأعطى مثلها بعدما تغير سعرها يجبر المقرض على القبول اھ (5/ 162)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمران قربان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83109کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات