مکروہات

دلہن کا قرآن کو بے وضو چھونا

فتوی نمبر :
83106
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

دلہن کا قرآن کو بے وضو چھونا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام کہ کسی علاقہ میں یہ رواج ہے کہ دولہن کے ساتھ جہیز میں قرآن پاک دیا جاتا ہے برکت کے لئے ،پھر دلہن جب دولہا کے گھر جاتی ہے ،تو اس کو تبرکاً پڑھنے کے لئے پیش کیا جاتا ہے، مسئلہ یہ ہے کہ ایک گھرانے میں شادی ہوئی دلہن جب دلہا کے گھر جا چکی ،تو وہ قرآن جو جہیز میں ساتھ لائی ، اس کو دولہن کی بچی نے اس کو پڑھنے کے لئے دیا، اس موقع پر دولہن کی ماں وہاں پر موجود تھی ،وہ دولہن کی بچی سے بول اُٹھیں کہ میری بیٹی کا وضو نہ تھا ،تو اس کو بے وضو حالت میں قرآن پڑھنے کو دیا، تو نے میری بیٹی کو قسم دی ہے، جب کہ بیٹی کا کہنا ہے کہ میرا وضو تھا، اس پر دونوں فریق آپس جھگڑے پر آمادہ ہو گئے، آیا یہ قسم ہو گی کہ نہیں؟ وضاحت فرما کر مشکور فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اولاً جب لڑکی خود کہہ رہی ہے کہ میں باوضو تھی، تو اس کی ماں کے قول کا اعتبار نہیں، اور ثانیاً اگر وہ بالفرض بے وضو بھی ہو تو اس حالت میں قرآن کریم کا چھونا اگرچہ جائز نہیں، مگر اس طرح پڑھنے سے قسم نہیں ہو جاتی، ایسی باتوں کو جھگڑے کی بنیاد بنانا قطعاً درست نہیں۔بلکہ بے وقو في اور جہالت کی باتیں ہیں، جن سے بچنا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما قال الله تبارك و تعالى: {لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ } [الواقعة: 79]۔
و في الفتاوى الهندية: وأما ركن اليمين بالله فذكر اسم الله أو صفته وأما ركن اليمين بغيره فذكر شرط صالح وجزاء صالح كذا في الكافي والشرط الصالح ما يكون معدوما على خطر الوجود اھ (2/ 51)۔
و في الخانية: اليمين على نوعین یمین بالله و یمین بغیرہ أما الیمین باللہ تعالٰی فھو ذکر اسم الله بحرف القسم مقرونا بالخبر واليمين بغيره ذكر شرط صالح و جزاء صالح اھ (۲/ ۲) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بہادر علی سرور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83106کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا رات کو ںاخن کاٹے جاسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پب جی گیم کھیلنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
Related Topics متعلقه موضوعات