وضو

نماز شروع کرنے سے قبل مذی کے قطرے نکلنے کی صورت میں کیا کرنا چاہئے؟

فتوی نمبر :
82821
| تاریخ :
2005-10-01
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

نماز شروع کرنے سے قبل مذی کے قطرے نکلنے کی صورت میں کیا کرنا چاہئے؟

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جب میں نماز پڑھنے لگتا ہوں تو نماز سے پہلے مذی کے چند قطرے نکلنے لگتے ہیں اور یہ ہفتہ میں ایک بار ہوتا ہے، بہت پریشان ہوں ، میں کیا کروں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اس حالت کے ہوتے ہوئے نماز پڑھنا جائز نہیں، لہٰذا جب سائل حالت اعتدال پر آجایا کرے تب وضو کر کے نماز پڑھ لیا کرے ورنہ اپنی حالت کی مکمل تفصیل لکھ کر ارسال کر دیں، ان شاء اللہ حکمِ شرعی سے بھی آگاہ کر دیا جائےگا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الخانیة: والمذی ینقض الوضوء وهو ماء رقیق یخرج عند الشہوة وکذا الودی وهو ماء غلیظ یخرج بعد البول اھ (۱/ ۳۸)
وفی الفتاوى الهندية: المذي ينقض الوضوء وكذا الودي والمني إذا خرج من غير شهوة اھ (1/ 10) والله أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
امجد اقبال علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82821کی تصدیق کریں
0     65
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات