قرض

تعلیمی اخراجات پورے کرنے کیلئے بینک سے سودی قرضہ لینا

فتوی نمبر :
82769
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / قرض

تعلیمی اخراجات پورے کرنے کیلئے بینک سے سودی قرضہ لینا

میں ایک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والا طالب علم ہوں جو صحتِ عامہ کے انتظام سے متعلق تعلیم حاصل کر رہا ہے، میں کل وقتی طالب علم ہوں، جارج ٹاؤن جامعہ کا جو واشنگٹن، امریکہ میں ہے، مجھے اپنی تعلیم کے سلسلے میں معاشی مسائل کا سامنا ہے، مجھے یہاں کام کرنے کی (نوکری) کی اجازت نہیں ہے۔ اور مجھے مجبوراً اپنے اخراجاتِ تعلیمی ودیگر کے لئے بینک سے قرض لینا پڑتا ہے۔ مجھے یہ جاننا ہے کہ ہماری شریعت میں ان حالات یا کسی اور حالات میں قرض لینے کی اجازت ہے یا نہیں؟ میرے ایک جاننے والے جو مذہبی عالم ہیں اور ان کا گہرا علم ہے شرعی احکام کا ، ان کا کہنا ہے کہ تعلیم کے لئے قرض لینا جائز نہیں، ہماری شریعت میں، شریعت کی روشنی میں جواب دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل کو تعلیمی اخراجات پورا کرنے کے لئے اپنے گھر کی طرف سے معاونت کی کوئی صورت ممکن نہ ہو اور بینک سے ملنے والے قرض پر سود ادا کرنا پڑتا ہو تو اس صورت میں بینک سے قرض لینا اور اس کے ذریعہ اپنی تعلیم جاری رکھنا جائز نہیں، اسے چاہئیے کہ اپنے کسی دوسرے عزیز یا دوست وغیرہ سے قرضِ حسنہ کے طور پر کچھ رقم لے لے اور اس کے ذریعہ اپنی تعلیم مکمل کر کے بعد میں اس رقم کا انتظام کر کے یہ بھی ادا کرے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی عبد اللہ شوکت صاحب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82769کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات