طلاق

دوسری بیوی کو دکھانے اور مطمئن کرنے کی غرض تحریری طلاق نامہ سے طلاق کاحکم

فتوی نمبر :
82388
| تاریخ :
2025-04-29
معاملات / احکام طلاق / طلاق

دوسری بیوی کو دکھانے اور مطمئن کرنے کی غرض تحریری طلاق نامہ سے طلاق کاحکم

کیا فرماتے ہیں علماء کرا م مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ میر ے شوہر مسمی......نے تحریری طور پر تین طلاقیں دیں ” کہ میں تمہیں طلاق دیتا ہوں “ اب وہ کہتاہے کہ یہ تحریر ی طلاق نامہ ،میں نے دوسری بیوی کو دکھانے کے لئے ویسے ہی بنا یا تھا ، اب معلو م یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں کتنی طلاقیں واقع ہوئیں اور اب ہمارے لئے کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال کےساتھ منسلکہ طلاق نامہ اگر مطابقِ اصل ہو اور شوہر نے اپنی مرضی سے ( اگر چہ دوسری بیوی کو اطمینان دلانے کے لئے ہو) بنواکر اس پر دستخط کردئے ہوں تو اس سے سائلہ پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ہوچکی ہیں ، اب رجوع نہیں ہو سکتا ، اس لئے دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں ، جبکہ عورت ایام عدت گزارنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوگی ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدّر المختار: کتب الطّلاق ان مستبیناً علیٰ نحو لوح وقع ان نویٰ و قیل مطلقاً الخ
و فی الرّد تحت( قولہ: کتب الطلاق الخ) قال فی الھندیّۃ: الکتابۃ علی نوعین مرسومۃ او غیر مرسومۃ ( الیٰ قولہ) و ان کانت مرسومۃ یقع الطلاق نویٰ او لم ینو الخ( کتاب الطلاق، مطلب فی الطلاق بالکتابۃ، ج 1، ص 246، ط: ایچ ایم سعید)-
و فی الھنّدیّۃ: و فیہ ایضاً رجل استکتب من رجل آخر الی امرأتہ کتاباً بطلاقھا و قرأہ علی الزّوج فأخذہ و طواہ و ختم و کتب فی عنوانہ ابعث بہ الی امرأتہ فأتاھا الکتٰب و أقرّ الزّوج أنّہ کتابہ فانّ الطلاق تقع علیھا الخ( کتاب الطّلاق، الفصل السادس فی الطلاق بالکتابۃ، ج 1، ص: 379، ط: ماجدیۃ) و اللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سعید اللہ لطیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82388کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات