قرض

قرض خواہ کا مقروض کی اجازت کے بغیر اس کی بکریاں فروخت کرکے اپنا قرض وصول کرنا

فتوی نمبر :
82172
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / قرض

قرض خواہ کا مقروض کی اجازت کے بغیر اس کی بکریاں فروخت کرکے اپنا قرض وصول کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص کا میرے اوپر تقریباً اکیس ہزار (۱۲۰۰۰) روپے قرضہ تھا، جس کی ادائیگی کے لئے ایک تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ لیکن مقرّرہ تاریخ پر ادا نہ کرنے کی وجہ سے شخص مذکور نے میرے گھر سےمیری دو بکریاں میری عدم موجودگی میں میری بیوی سے لے کر لے گیا ۔ اور کہا کہ یہ دو بکریاں انہیں اکیس ہزار میں سے آٹھ ہزار کے عوض ہو جائینگے ۔ اور بقایا نقد کی صورت میں وصول کرونگا۔ حالانکہ ان دونوں بکریوں کی قیمت تقریباً اٹھارہ ہزار تھی۔ جب مجھے معلوم ہوا تو میں نے تو آدمی گواہ بنا کو بھیج دیا کہ شخصِ مذکور کو کہے کہ میری بکریاں واپس کر دے اور میں آپ کی رقم کو ادا کرونگا ۔ اس لئے کہ بکریاں میری ملکیت ہے اس میں میری بیوی کا کوئی حق نہیں ۔ اور یہ بات میں نے خود شخصِ مذکور کو فون پر بھی بتادی لیکن وہ ابھی انکار کرتا ہے اور بکریاں واپس نہیں کرتا ۔ جبکہ میں اس کے بعد اس کے بھائی کو اٹھارہ ہزار روپے دیکر بھیج چکا ہوں، لیکن وہ لینے سے انکار کرتا ہے ۔ اب میرا سوال ہے کہ شخصِ مذکور کا میری بکریوں پر قبضہ کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ جبکہ اس کو اس کا قرضہ نقد کی صورت میں ادا کرنے کے لئے تیار ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جب قرضدار رقم دینے سے انکاری نہیں تو قرض خواہ کا اس کی بکریوں کو بلا اجازت کم قیمت لگا کر اپنے قبضہ میں کر لینا جائز نہیں، اس پر لازم ہے کہ بکریاں واپس کر کے اپنی رقم وصول کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی تکملۃ فتح الملھم: وتفصیل المسئلۃ علیٰ ماذکرہ ابن قدامۃ فی المغنی،ان من ظفر بشیئ من مال المدیون،فانہ لایخلو من احوال ان کان المدیون مقراً بالدین باذلالہ،لم یکن للظافر ان یاخذ فیما ظفر بہ،الا مایعطیہ المدیون برضاہ اھ(2/578)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 82172کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات