طلاق

ایک مجلس میں دی ہوئی تین طلاقوں کاحکم

فتوی نمبر :
81988
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

ایک مجلس میں دی ہوئی تین طلاقوں کاحکم

میرے دوست نے اپنی بیوی کو غصے کی حالت میں ایک ہی مجلس میں تین بار طلاق کے الفاظ کہہ دیے ہیں ،اس واقعہ سے ایک رات پہلے دونوں کے درمیان ازدواجی تعلق بھی قائم ہوا تھا، کیا رجوع کا کوئی راستہ باقی ہے؟ جواب کا منتظر

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ قرآن و سنت اور فقہ کی روشنی میں ایک مجلس کی تین طلاقیں خواہ ایک جملہ سے دی ہوں جیسے ’’تجھے تین طلاق ہیں‘‘ یا الگ الگ جملوں سے دی ہوں جیسے ’’تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے‘‘دونوں صورتوں میں تین طلاقیں شمار ہوتی ہیں ،جس پر حضراتِ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور تابعینِ عظام رحمہم اللہ تعالیٰ کا اتفاق ہے،اور امت کے چاروں اماموں یعنی حضرت امام اعظم ابو حنیفہ، امام مالک، امام شافعی اور امام احمد بن حنبل رحمہم اللہ کا بھی یہی مسلک ہے ، لہٰذاصورتِ مسئولہ میں جب سائل کےدوست نے اپنی بیوی کو غصے کی حالت میں ایک ہی مجلس میں تین بار طلاق کے الفاط کہہ دیے ،تو اس سے اس کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلّظہ ثابت ہوچکی ہے، اب رجوع نہیں ہوسکتا ،اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا،لہذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں ،اور میاں بیوی والے تعلقات ہر گز قائم نہ کریں ،ور نہ دونوں سخت گناہ گا رہوں گے ، جبکہ عورت ایامِ عدت گزرجانے کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

عن عائشۃ رضی اللہ عنھا انّ رجلا طلّق امرأتہ ثلاثا فتزوّجت فطلّق فسئل النبی ﷺ أتحلّ للاوّل قال لا حتی یذوق عسیلتھا کما ذاق الأوّل۔ (بخاری: ج۱، ص٧٩١)۔
عن محمود بن لبید رضی اللہ عنہ قال اخبر رسول اللہ ﷺ عن رجل طلّق امرأتہ ثلاث تطلیقات جمیعا فقام غضبان ثمّ قال أیلعب بکتاب اللہ وانا بین اظھرکم حتی قام رجل وقال یا رسول اللہ ألا أقتلہ (رواہ النسائی 2/ ٩٩)۔
وفی الشامیۃ: وذھب جمھور الصحابۃ والتابعین ومن بعدھم من ائمّۃ السّلف إلٰی أنّہ یقع الثلاث۔ (ج٣، ص٢٣٣)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 81988کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات