طلاق

”اگر میرا نکاح وہاں ہوا تو میری طرف سےابھی سے اس لڑکی کو طلاق ہے “ کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
81189
| تاریخ :
2025-02-04
معاملات / احکام طلاق / طلاق

”اگر میرا نکاح وہاں ہوا تو میری طرف سےابھی سے اس لڑکی کو طلاق ہے “ کہنے کا حکم

السلام علیکم! بخدمت جناب : گزارش عرض یہ ہے کہ میری والدہ نےچار سال پہلے میری خالہ کی بیٹی کے ساتھ میرا رشتہ رسماًمنگنی کرائی تھی ، باقاعدہ نکاح نہیں ہوا ۔اب میں وہاں مزید رشتہ نہیں رکھنا چاہتا اور میرے منہ سے الفاظ بھی نکل چکے ہیں کہ ”اگر میرا نکاح وہاں ہوا تو میری طرف سےابھی سے اس لڑکی کو طلاق ہے “ تو کیا اب میری خالہ کی بیٹی کے ساتھ میری شادی جائز ہے ؟ یا بالکل نہیں ہو سکتی ؟ برائے مہربانی اس بارے میں رہنمائی فرمائیں ۔
نوٹ : میں نے یہ جملہ کہا ہے تو کیا شادی ہوتے ہی طلاق واقع ہو جائے گی یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے جب اپنی خالہ کی بیٹی کے متعلق مذکور الفاظ کہے ”اگر میرا نکاح وہاں ہوا تو میری طرف سے ابھی سے اس لڑکی کو طلاق ہے “ تو اس سے ایک طلاق معلق ہو چکی ہے ، چنانچہ جب بھی سائل اس لڑکی کے ساتھ نکاح کرے گا تو نکاح کرتے ہی اس لڑکی پر ایک طلاقِ بائن واقع ہو جائے گی ، جس کے بعد اگر دونوں دوبارہ میاں بیوی کی طرح رہنا چاہیں تو اس کے لئے پہلے نکاح کی طرح باضابطہ گواہوں کی موجودگی میں نئے حقِ مہر کے تقرر کے ساتھ دوبارہ نکاح کرنا لازم ہو گا ۔البتہ دوبارہ نکاح کرنے کے بعد سائل کی بیوی پرمزید کوئی طلاق واقع نہ ہو گی لیکن آئندہ کے لئے سائل کو فقط دو طلاقوں کا اختیار ہو گا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: إذا اضاف الطلاق الی النکاح وقع عقیب النکاح نحو أن یقول لإمرأۃ إن تزوجتک فأنت طالق او کل إمرأۃ أتزوجھا فھی طالق و کذا إذا قال إذا أو متی و سواء خص مصرا او قبیلۃ او لم یخص الخ (الفصل الثالث ج: 1 ، ص: 420 ، ط: ماجدیۃ )۔
و فیھا أیضا: التعلیق بصریح الشرط یؤثر فی المرأۃ المعینۃ و غیر المعینۃ و التعلیق بمعنی الشرط یعمل فی غیر المعینۃ کما لو قال المرأۃ ألتی أتزوجھا فھی طالق و لا یعمل فی المعینۃ بأن قال ھذہ المرأۃ التی أتزوجھا فھی طالق فتزوجھا لا تطلق کذا معراج الدرایۃ الخ ( الفصل الثالث فی تعلیق الطلاق ج: 1 ، ص: 420 ، ط: ماجدیۃ )۔
و فی الھدایۃ: و إذا أضاف الطلاق إلی النکاح وقع عقیب النکاح مثل أن یقول لإمرأۃ إن تزوجتک فأنت طالق أو کل إمراۃ أتزوجھا فھی طالق الخ ( باب الأیمان فی الطلاق ج: 2 ، ص: 398 ، ط: رحمانیۃ )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محسن نثار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 81189کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات