”سونی دھرتی ایپلیکشن“ فار اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک ایپلیکشن جاری کی ہے ، جب ہم کسی بیرونی ملک سے پاکستان پیسے بھیجتے ہیں ، تو پھر اس رسید کا نمبر اس ایپلیکشن میں ایڈ کرتے ہیں ، تو وہ ہمیں پوائنٹس دیتے ہیں، یہ اسی طرح جمع ہوتے رہتے ہیں، بعد میں ان پوائنٹس کو استعمال کر کے ہم پی آئی اے کا ٹکٹ، پاسپورٹ کی فیس ، پاکستان میں گھر کی بجلی کا بل ادا کر سکتے ہیں، کیا ان پوائنٹس کا استعمال جائز ہے؟ کیا ہم ان پوائنٹس سے کسی دوسرے کی جگہ پیمنٹ کر کے اس سے نقد رقم لے سکتے ہیں؟
مذکورہ سونی دھرتی اپلیکیشن استعمال کر کے اگر پاکستان میں پیسے بھیجنے کی وجہ سے پیسے بھیجنے والے کو سرکاری طور پر کوئی سہولت بطور انعام دی جاتی ہو ، اور پیسے بھیجنے والوں کا مقصد بھی صرف انعام وصول کرنانہ ہو ، بلکہ اپنی ضرورت اور کاروبار کو چلانا ہو اور گورنمنٹ کی طرف اسکے لئے اکاونٹ میں مخصوص رقم کا موجود ہو نا شرط نہ ہو ، تو اس انعام یا پوائنٹس کے لینے اور استعمال کرنے میں نے شرعا کوئی حرج نہیں۔
کما فی درر الاحکام: ( و تتم ) عطف على تصح (بالقبض) قال الإمام حميد الدين ركن الهبة الإيجاب فی حق الواهب؛ لأنه تبرع فيتم من جهة المتبرع أما فی حق الموهوب له فلا يتم إلا بالقبول ثم لا ينفذ ملكه فيه إلا بالقبض (الكامل) الممكن فی الموهوب و القبض الكامل فی المنقول ما يناسبه الخ (كتاب الهبة،ج2، ص 218، ط:دار إحياء الكتب العربية)