مروجہ بینکاری

بینک سے سودی قرضہ لیکر گھر بنوانا

فتوی نمبر :
80526
| تاریخ :
0000-00-00
جدید فقہی مسائل / بینکاری / مروجہ بینکاری

بینک سے سودی قرضہ لیکر گھر بنوانا

میں کینیڈا میں مکان خریدنا چاہتا ہوں، یہاں کینیڈا میں دو تین ادارے ہیں ،جو اسلامی ہیں، اور ربا کے بغیر قرض فراہم کرتے ہیں، یہ تقی عثمانی صاحب کے فتوے پر عمل کرتے ہیں، گویا کہ وہ ان اداروں کا حصہ نہیں ہیں۔ سوالات:
۱: کیا واقعی وہ ربا کے بغیر قرض فراہم کرتے ہیں؟ تفصیل کے لیے ایک ویب سائٹ (www.umfinancial.com) پر دیکھیں ،اگر یہ ممکن نہیں ہے ،تو میں تفصیل بیان کرتا ہوں،ہم چھ اشخاص ہیں، جس میں میری بیوی، والدہ، میں اور میری تین بیٹیاں، جبکہ عمر میں ۴، ۵، اور۶ سال ہیں،میری بیوی کا بچہ ہونا ہے، ہم مستقبل میں ساتھ ہو جائینگے، اس وقت ہم دوسونے کمروں کے فلیٹ میں رہتے ہیں،ایک کمرہ والدہ کے استعمال میں اور درسرے میں ہم سب مل کر رہتے ہیں، ہمیں اصل میں تو تین سے چار کمرے والا فلیٹ لینا چاہیئے ، لیکن میری تنخواہ اتنی نہیں ہے کہ میں یہ برداشت کروں، میرے گھر والوں یا دوستوں میں کوئی ایسا نہیں ہے ،جو ہزاروں ڈالر ۱۵ سے ۲۰ سال کے لئے ادھار پر دیدے، اگر مذکورہ بالا ادارے درست ہیں ،تو میرا مسئلہ حل ہو سکتا ہے؟ اگر یہ ادارے درست نہیں ہیں ،تو کیا میں کسی بھی بینک سے قرض لے سکتا ہوں ؟کیونکہ بینک کا سود ان اداروں سے کم ہے، دیگر صورت میں میرے مسئلے کا کیا حل ہے؟
۲۔ میری بیٹیاں ہم میاں بیوی کے سونے کے کمرے میں سوتی رہینگی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱:مذکور اداروں کے طریقہ کی مکمل تفصیل تو ہمیں معلوم نہیں، البتہ سائل کے لئے جائز طریقہ پر مکان خریدنے کی صورت ہو سکتی ہے کہ وہ کسی بھی مناسب علاقہ میں اپنی پسند کا مکان دیکھ لے ،اور پھر متعلقہ اداروں میں سے کسی بھی ایک سے اس طرح معاملہ کرے کہ وہ ادارہ مذکور مکان خرید کر اس پر مالکانہ قبضہ کرے، اور اس کے بعد وہ مناسب نفع کے ساتھ ایک مخصوص مدت تک قسطوں پر سائل پر بیچ دے، اس طرح کہ کل قسطیں بیان کر دی جائیں۔ ہر قسط کی رقم طے کی جائے، اور یہ کہ کسی قسط کےمؤخر ہونے پر مزید کچھ چارجز بھی نہ لیے جائیں۔
چنانچہ اس طرح کرنے سے نہ تو سائل پر کثیر رقم کا بوجھ ہوگا ،اور وہ اپنے ذاتی مکان کا مالک بھی بن جائےگا۔ اور پھر یہ خریداری شرعاً بھی جائز طریقہ پر ہوگی ،اور اس میں نقد کے مقابلے میں ادھار کی وجہ سے جو قیمت میں اضافہ ہوگا، وہ شرعاً سود بھی نہیں۔
۲: جبکہ بچے جب سمجھدار اور ہوشیار (تقریباً نو، دس سال کی عمر کے) ہو جائیں، یا والدین کو ان کی ہوشیاری کا علم ہو جائے ،تو ان کا بستر الگ کر دینا چاہیئے ۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: وإذا بلغ الصبي أو الصبية عشر سنين يجب التفريق بينهما بين أخيه وأخته وأمه وأبيه في المضجع لقوله - عليه الصلاة والسلام - «وفرقوا بينهم في المضاجع وهم أبناء عشر» اھ (6/ 382) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 80526کی تصدیق کریں
0     707
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اے ٹی ایم کیلئے دکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اسکین   مروجہ بینکاری 0
  • سودی بینکوں میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانے کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 1
  • ایم سی بی بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • ریٹائرڈ بینکر کے گھر رشتہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک اپلیکشن کے استعمال پر کیش بیک کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • حکومتی سبسڈی اسکیم کے تحت یو بی ایل بینک سے گاڑی خریدنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • Engaging in conventional banks documents

    یونیکوڈ   انگلش   مروجہ بینکاری 0
  • سود کی رقم سے کنورزن (Conversion )فیس اداء کرنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • کمرشل بینک کی ڈیوڈنڈ(منافع کی ایک صورت) کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • ایم سی بی بینک کے میچول فنڈ میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 1
  • سودی بینک میں ’’سیونگ اکاؤنٹ‘‘ کُھلوانا- کریڈٹ کارڈ کے استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • میزان بینک سے گھر بنوانے اور سولر پینل لگوانےکا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک میں منافع کے لئے رقم رکھوانا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • نیشنل بینک کے "اعتماد ماہانہ بچت اکاؤنٹ" کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • سیونگ اکاؤنٹ میں ملنے والی سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • اسٹیٹ بینک میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   مروجہ بینکاری 0
  • عام بینکوں کی لیزنگ کے بارے میں شرعی حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • ”البرکہ، المیزان ، الفلاح “کے ذریعہ کار لیزنگ کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک سے لیز پر گاڑی خریدنے میں کیا شرائط ہیں؟

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • کاروبار کی غرض سے بینک سے قرض لینا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • گاڑی خریدنے کےلئے بینک سے سودی قرض لینا-نمازِ جمعہ کا طریقہ اور اس کو چھوڑنے والے کاحکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • دوست کے پیسے کوسود کے عوض معاف کروانا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • پاکستان میں اسلامی بینکنگ کی حقیقت اور شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
Related Topics متعلقه موضوعات