طلاق

پہلی طلاق دینے کے بعد بیوی کو "دوسری طلاق کل دوں گا اور تیسری طلاق پرسوں "کہنے سے کیا مزید طلاق واقع ہوں گی؟

فتوی نمبر :
80330
| تاریخ :
2024-12-31
معاملات / احکام طلاق / طلاق

پہلی طلاق دینے کے بعد بیوی کو "دوسری طلاق کل دوں گا اور تیسری طلاق پرسوں "کہنے سے کیا مزید طلاق واقع ہوں گی؟

میرے شوہر نے مجھے ایک طلاق 2014 میں دی تھی، دوسری ایک ماہ پہلے دی، اور ساتھ ہی یہ کہا کہ میں دوسری طلاق کل دوں گا اور تیسری پرسوں دوں گا، کیونکہ وہ بھول گئے تھے کہ انہوں نے مجھے ایک طلاق پہلے ہی دی ہوئی ہے۔ یہ پوچھنا تھا کہ ہماری طلاق ہو چکی ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو ،اور اس میں کسی بھی قسم کی غلط بیانی اور دروغ گوئی سے کام نہ لیا گیا ہو اور واقعۃً سائلہ کے شوہرنے اپنی بیوی کو صریح الفاظ کے ساتھ 2014 ءمیں ایک طلاق دی ہو اور اس کے بعد دورانِ عدت رجوع کر لیا ہو تو دونوں کا نکاح بدستور برقرار تھا، لیکن حالیہ واقعہ میں جب ایک مہینہ قبل دوسری طلاق بھی صریح الفاظ میں دے دی تو اس سے سائلہ پر دوسری طلاق بھی واقع ہو چکی ہے۔
جبکہ شوہر کا مذکور جملہ”میں دوسری طلاق کل دوں گا اور تیسری طلاق پرسوں دوں گا“ چونکہ مستقبل کے صیغہ پر مشتمل ہے، اس لئے اس قول سے شرعاً کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی،البتہ شوہر کو دورانِ عدت رجوع کا حق حاصل ہے، چنانچہ اگر شوہر زبانی طور رجوع کر لے، مثلاً کہدے کہ میں رجوع کرتا ہوں، وغیرہ یا عملاً میاں بیوی والا تعلق قائم کر لیں یا شہوت کے ساتھ بیوی کو چھولےتو اس سے بھی رجوع درست ہو کر دونوں کا نکاح برقرار رہے گا ، ورنہ دورانِ عدت رجوع نہ کرنے کی صورت میں عدت گزرنے پر دونوں کا نکاح بالکلیہ ختم ہو جائے گا اور سائلہ دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوگی، اس کے بعد ساتھ رہنے کے لیے باقاعدہ شرعی گوا ہان کی موجودگی میں نئے حقِ مہر کےتقرر کے ساتھ ایجاب و قبول کرتے ہوئے تجدیدِ نکاح لازم ہوگا، بہردوصورت آئندہ کے لیے شوہر کو فقط ایک طلاق کا اختیار حاصل ہے ،لہذا آئندہ طلاق کےمعاملہ میں خوب احتیاط لا زم ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد شاہ کریم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80330کی تصدیق کریں
0     23
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 4
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات