طلاق

صفوں کے درمیان فاصلہ کی صورت میں امام کی اقتداء کا حکم

فتوی نمبر :
80306
| تاریخ :
2024-12-30
معاملات / احکام طلاق / طلاق

صفوں کے درمیان فاصلہ کی صورت میں امام کی اقتداء کا حکم

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ میں مسجد نور جہاں سائٹ میں امام ہوں ،یہ مسجد دوسری منزل پر بنی ہوئی ہے اس کے نیچے گودام ہیں ،لیکن یہ باقاعدہ مسجد ہے جائے نماز نہیں ہے، اب مسئلہ یہ ہے کہ جمعہ کے دن رش کی وجہ سے کچھ لوگ باہر سڑک پر صفیں بنا کر نماز پڑھتے ہیں ،جبکہ درمیان میں اوپر مسجد میں چڑھنے کے لیے سیڑھیاں ہیں، ساتھ میں متصل وضو خانہ ہے باہر دیوار ہے ،اس کے بعد سڑک ہے یہ درمیانی فاصلہ تقریبا 12 فٹ کا ہے درمیان میں بھی کسی نمازی کے کھڑے ہونے کی جگہ نہیں ہے، تو اب معلوم یہ کرنا ہے کہ رش اور ضرورت کے وقت جو لوگ سڑک پر کھڑے ہو کر نماز پڑھتے ہیں کیا ان کی نماز درست ادا ہوگی یا اس کے لیے کیا طریقہ اختیار کرے امام اور جماعت کی صفیں دوسری منزل پر بنی ہے جو بھی حکم شری ہو تحریر فرمائے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ باجماعت نماز میں صحت اقتداء کے لیے امام اور مقتدیوں کے درمیان حقیقتاً یا حکماً اتصال کےذریعے مکان کا متحدہونا ضروری ہے ورنہ اتصال نہ ہونے کی صورت میں اقتداءدرست نہ ہوگی ،لہذا سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق اگر مذکور مسجد اورجہاں سڑک پر جمعہ کے دن صفیں بنائی جاتی ہیں اسکے درمیان بارہ فٹ یا اس سے زیادہ کا فاصلہ حائل ہو ،اور اس خالی جگہ میں مقتدیوں کی کوئی صف موجود نہ ہو تو فاصلے کے ساتھ متعلقہ سڑک پر نماز پڑھنے والوں کی اقتداء شرعاً درست نہ ہوگی،البتہ سڑک اور مسجد کے درمیانی فاصلہ میں بھی اگر صفیں بچھا کر اتصالِ صفوف کر لیا جائے تو اس صورت میں سڑک پر نماز پڑھنے والوں کی نماز بھی بلاشبہ درست ادا ہو جائےگی اگر درمیان میں پوری صف نہ بن سکے تو چند (تین چار)افراد کھڑے ہوکر درمیان میں فاصلے والی جگہ پر صف بنالیں تاکہ صفوں کے درمیان دو صفوں یا اس سے زیادہ فاصلہ نہ رہے، لیکن اگر اتصال صفوف کی کوئی صورت نہ ہو تو ایسی صورت میں سڑک پر نماز پڑھنے والے مقتدیوں کو چاہیئے کہ قریب میں کسی دوسری مسجد میں جمعہ کی نماز باجماعت ادا کریں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الدر المختار: (ويمنع من الاقتداء) صف من النساء بلا حائل قدر ذراع أو ارتفاعهن قدر قامة الرجل مفتاح السعادة أو (طريق تجري فيه عجلة) آلة يجرها الثور (أو نهر تجري فيه السفن) ولو زورقا ولو في المسجد (أو خلاء) أي فضاء (في الصحراء) أو في مسجد كبير جدا كمسجد القدس (يسع صفين) فأكثر إلا إذا اتصلت الصفوف فيصح مطلقا، كأن قام في الطريق ثلاثة، وكذا اثنان عند الثاني لا واحد اتفاقا لأنه لكراهة صلاته صار وجوده. كعدمه في حق من خلفه.اھ
وفي رد المحتار: (قوله إلا إذا اتصلت الصفوف) الاستثناء عائد إلى الطريق والنهر دون الخلاء لأن الصفوف إذا اتصلت في الصحراء لم يوجد الخلاءتأمل، وكذا لو اصطفوا على طول الطريق صح إذا لم يكن بين الإمام والقوم مقدار ما تمر فيه العجلة، وكذا بين كل صف وصف كما في الخانية وغيرها.اھ (1/ 584)۔
وفی الطحطاوی: وأن لایفصل بین الإمام والماموم نہر یمر فیه الزوروق (إلی قوله) ولا طریق تمر فیة العجلة ولیس فیه صفوف متصلة ولامنع فی الصلاة فاصل یسع فیه صفین علی المفتی بهاھ (1/159)۔
وفی الھندیۃ: ولو قام على دكان خارج المسجد متصل بالمسجد يجوز الاقتداء لكن بشرط اتصال الصفوف. كذا في الخلاصة ويجوز اقتداء جار المسجد بإمام المسجد وهو في بيته إذا لم يكن بينه وبين المسجد طريق عام وإن كان طريق عام ولكن سدته الصفوف جاز الاقتداء لمن في بيته بإمام المسجد. كذا في التتارخانية ناقلا عن الحجة.الخ(ج1 ص88)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ حسن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80306کی تصدیق کریں
0     588
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات