قرض

نقدی قرض دیکر موجودہ مالیت کے بقدر سونے کی قیمت مانگنا

فتوی نمبر :
80265
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / قرض

نقدی قرض دیکر موجودہ مالیت کے بقدر سونے کی قیمت مانگنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قرض کے لین دین میں سونے کو بنیاد بنایا جا سکتا ہے، مثلاً ایک آدمی ایک لاکھ روپے قرض لینے کیلئے دوسرے کے پاس جاتا ہے، دوسرا آدمی قرض دینے پر رضامند ہے، مگر وہ کہتا ہے کہ کہ میں کاغذی کرنسی کو جنس نہیں مانتا ہوں ،اس وقت ایک لاکھ روپے میں تین تولہ سونا آتا ہے، آپ مجھ سے تین تولہ سونے کی مساوی روپے لے لیں، رقم کی واپسی کے وقت آپ تین تولے سونے کے مساوی روپے واپس کریں، ہم سونے کی قیمت کو بنیاد بنائیں گے نہ کہ کاغذی کرنسی کو۔ کیا قرض کے لین دین میں سونے کو بنیاد بنایا جاسکتا ہے؟ کیا کاغذی کرنسی کو جنس مانا جا سکتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ قرض کی واپسی اور ادائیگی بالمثل ہوتی ہے، اس لئے جو چیز بطورِ قرض لی ہے، اسی کا لوٹانا لازم ہے۔ نقدی قرض دیکر موجودہ مالیت کے بقدر سونے کی قیمت مانگنا جائز نہیں۔ اس سے احتراز لازم ہے ۔جبکہ نقدی کے جنس ہونے میں تو شرعاً و عقلاً کوئی شبہ نہیں، تاہم شخص مذکور کی غرض اگر لکھ دی جائے تو اس پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الفتاوى الهندية: لو استقرض من آخر حنطة فأعطى مثلها بعدما تغير سعرها فإنه يجبر المقرض على القبول كذا في مختار الفتاوى اھ (3/ 202)
وفي تكمله فتح الملھم: وأما الأوراق النقدية (إلى قوله) فلا يجوز مبادلة الأوراق النقدية بجنسها متفاضلة اھ (۱/ ۵۹۰)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
راشد بشیر عباسی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80265کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات