ایک شخص گھر میں بیوی کے ساتھ خوش گوار موڈ میں دسترخوان پر بیٹھا اپنی بیوی کو تنگ کرتے ہوئے جب بیوی نے کہا اچھا اب میں اپنے ماں باپ کے گھر آٹھ دن کے لئے جارہی ہوں تو اس شخص نے مزید تنگ کرنے کے موڈ میں یہ کہا کہ تم پکی پکی چلی جاؤ تو کیا میاں بیوی کے درمیان علیحدگی ہوگئی؟
صورت مسئولہ میں مذکور شخص کا اپنی بیوی کو مذکو ر الفاظ " تم پکی پکی چلی جاؤ" کہتے وقت اگر طلاق کی کوئی نیت نہ ہو تو ایسی صورت میں مذکور الفاظ سے اس کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔