طلاق

شوہر کے طلاق نہ دینے کی صورت میں علیحدگی حاصل کرنے کا طریقہ

فتوی نمبر :
78883
| تاریخ :
2024-10-23
معاملات / احکام طلاق / طلاق

شوہر کے طلاق نہ دینے کی صورت میں علیحدگی حاصل کرنے کا طریقہ

السلام علیکم! میرا نام۔۔۔۔مجھے ایک سنگین مسئلہ درپیش ہے ، اس کے بارے میں شرعی راہنمائی درکار ہے، میرے والدین نے 2016 میں، میری رضا مندی، اور اجازت کے بغیر، میرا نکاح میرے چاچو کے بیٹے کے ساتھ طے کیا جس کا میں نے انکار کیا۔لیکن میرے والد نے اپنی والدہ یعنی میری دادی کی ضد اور حکم کو ہر صورت پورا کرنے واسطے مجھے جذباتی انداز میں مجبور کیا، اور زبردستی نکاح کروا دیا گیا۔ میرے انکار کی وجہ دلوں کے بے رغبتی، مزاج میں اختلاف، سوچ میں فرق، اور میرے سسرال والوں کی طرف سے میرے کردار پہ بے بنیاد الزامات لگانا شامل تھے، لیکن میرے ابو اپنی نے والدہ کے حکم کو پورا کرنے واسطے مجھے مجبوراً میرے چاچو کے بیٹے کے ساتھ نکاح میں باندھ دیا۔ میں 2016سے لے کر فروری 2022 تک میں رخصتی سے انکار، اور طلاق کا مطالبہ کرتی رہی ، لیکن میرے والدین نے نہیں مانا کہ دادی کی خواہش اور خاندان کی فضول رسومات آڑے آتی رہی ہیں۔مارچ 2022 میں میری رخصتی کردی گئی۔ اور میں تقریباً دو یا سوا دو سال اپنے سسرال میں رہی، سسرال والوں کی خدمت سمیت امور خانہ داری میں برابر شریک رہی، لیکن میری اپنے شوہر کے ساتھ کبھی دلی وابستگی قائم نہ ہوسکی، اور میں نے کبھی اس کو اس کے شرعی حق لینے سے انکار نہیں کیا۔ ان دو سالوں میں اس نے مجھے سے اپنا ازدواجی حق لینے کے علاوہ میرے لئے کچھ نہیں کیا۔ اِس سال 2024 میں عید الاضحیٰ کے دن میرے شوہر اور سُسر نے مجھے مارا پیٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا کہ میرے کان سے خون نکل آیا اور میرے بال کھینچے گئے، لاتوں اور گھونسوں سے مارا گیا، میں نے گھر کال کی اور میرے والدین مجھے لے گئے۔چونکہ میرا دل اور مزاج 2016 سے آج تک اپنے شوہر کے ساتھ نہیں بن سکا، تو میں واپس نہیں گئی اور طلاق کا مطالبہ کیا، جس کی بناء پہ مجھے شوہر، اور خاندان کے دوسرے افراد کی طرف سے قتل کرنے کی دھمکی بھی دی گئی، میرے سسرال نے خاندان میں ہر جگہ مجھے بدنام اور موردِ الزام ٹھہرایا جس سے میرا دل اب مکمل طور پہ اُچاٹ ہو گیا۔ میں شرعی طور پہ اپنے خاوند سے علیحدگی اختیار کرنا چاہتی ہوں، میں نے اپنے شوہر کو کال پہ علیحدگی واسطے طلاق کا مطالبہ کیا، خاندان میں دوسرے لوگوں یعنی پھوپھو، چاچو، دیور اور دیورانی کے ذریعے طلاق کے مطالبہ کی درخواست کی ، لیکن میرا شوہر مجھے طلاق نہیں دینا چاہتا۔ میں نے کورٹ میں درخواست جمع کروائی ہے لیکن وہ کورٹ میں بھی نہیں آنا چاہ رہے ، اور نہ ہی اپنی طرف سے کسی وکیل کا بندو بست کیا ہے۔ مجھے راہنمائی چاہیئے کہ میں کس طرح اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرسکتی ہوں؟ میرے شوہر نے کسی بھی صورت مجھے طلاق نہیں دینی تو کیا عدالت سے جاری کردہ ڈگری سے میرا نکاح ختم ہوجائے گا؟ اگر بار بار کے مطالبے اور عدالت کے سمن کے باوجود بھی میرا شوہر مجھے ذلیل کرنے کے واسطے مجھے طلاق نہ دے تو کیا کورٹ سے میری خلع شرعاً ہوجائے گی؟ اسلام میں کسی انسان کو مجبوراً کسی کام واسطے باندھا نہیں گیا، تو کیا اگر میرا شوہر مجھے طلاق نہ دے اور میرا دل مکمل اچاٹ ہوچکا ہے اپنے خاوند کے پاس واپس جانے کا خیال میرے دماغ میں بھی آجائے تو مجھے بڑی کوفت اور تکلیف ہوتی ہے، براہِ کرام میری شرعی طور پہ مکمل راہنمائی فرمائی جائے۔ اس سارے بیان میں کسی قسم کا جھوٹ نہیں، اور میں اپنی آخرت واسطے فکر مند ہوں کہ اگر کورٹ فیصلہ جاری کرے اور بعد میں اگر میری شادی کسی اور سے قرار پائے تو میرا پہلا نکاح ختم ہو جانا چاہئیے، اور کسی قسم کی غیر شرعی فعل انجانے میں سرزد نہ ہو۔ نیز ہماری دو سالوں میں کوئی اولاد نہیں ہو پائی آپ کی راہنمائی کی مشکور رہوں گی۔ جزاک اللہ خیرا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ تفصیل اگر واقعۃً درست اورر مبنی برحقیقت ہواس میں کسی قسم کی غلط بیانی اور دروغ گوئی سے کام نہ لیا گیا ہوتو ایسی صورت میں شوہر کا مذکور طرز عمل شرعاً جائز نہیں،بلکہ اس کی وجہ سے وہ سخت گنہگار ہورہاہے، اس پر لازم ہے کہ وہ اس غلط طرز عمل سے باز آئےاور بصدق دل توبہ و استغفار کرے،اور اپنے گھناؤنے عمل پر بیوی سے معافی مانگ کر حسن معاشرت سے زندگی بسر کرنے کاعہد کرے، تاہم اگر وہ ہر ممکن کوشش کے باوجود اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کے لئے تیار نہ ہو تو اسے چاہیئے کہ وہ سائلہ کو بلا وجہ اپنے نکاح کے بندھن میں روکے رکھنے کے اسےطلاق دیکر آزاد کردے ، تاکہ وہ عدت گزارنے کے بعد اپنی مرضی سے کسی دوسری جگہ نکاح کرسکے، لیکن اگر وہ قرآنی حکم ”إمساک بالمعروف یا تسریح بالإحسان“ دونوں میں سے کسی پر آمادہ نہ ہو یعنی اچھے طریقہ سے رکھنے کے لیے بھی تیار نہ ہواور نیکی کرتے ہوئے چھوڑنا بھی نہ چاہتاہو تو ایسی صورت میں شوہر ”متعنت“ شمار ہوگا۔
اور ایسی صورت میں سائلہ کو چاہیئے کہ وہ عدالت میں خلع کی درخواست دائر کرنے کے بجائے فسخ نکاح کا مقدمہ دائر کروائے جس کے سامنے یہ مقدمہ پیش ہو ، وہ معاملہ کی شرعی شہادت وغیرہ کے ذریعہ پوری تحقیق کرے اور اگر وہ ظالم کسی صورت پر عمل کرنے کو تیار نہ ہو تو بغیر کسی انتظار و مہلت کے قاضی اس کا قائم مقام بن کر اس کی بیوی پر طلاق واقع کردے، چنانچہ ایسا کرنے سے اس عورت پر ایک طلاقِ بائن واقع ہوجائے گی، اورعورت عدت گزارنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوگی ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (ولا بأس بہ عند الحاجۃ) للشقاق بعدم الوفاق (بما یصلح للمھر) (الی قولہ) (و) حکمہ أن (الواقع بہ) ولو بلا مال (وبالطلاق) الصریح (علی مال طلاق بائن) وثمرتہ فیما لو بطل البدل کما سیجيء (و) الخلع (ہو من الکنایات فیعتبر فیہ ما یعتبر فیھا) من قرائن الطلاق۔ اھـ ( کتاب الخلع، ج: 3، ص: 444، ط: سعید)۔
و فی الحیلۃ الناجزۃ: وأما المتعنت الممتنع عن الاتفاق ففی مجموع الامیر ما نصہ: ان منعھا نفقۃ الحال فلھا القیام فان لم یثبت عسرۃ انفق أو طلق، وإلا طلق علیہ، قال محشیہ: أی طلق علیہ الحاکم من غیر تلوم الخ ( ص: 73 )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالعزیز رحیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 78883کی تصدیق کریں
0     21
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات