مکروہات

Is it permissible to read poems in Mosques?

فتوی نمبر :
78547
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

Is it permissible to read poems in Mosques?

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، مفتی صاحب! ہمارے ملک کی مختلف مساجد میں عربی، اردو وغیرہ مختلف زبانوں میں شعر (نظم) پڑھتے ہوئے دیکھا جاتا ہے،حالانکہ ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ وغیرہ کتب میں حدیث مذکور ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مسجد میں شعر پڑھنے سے منع فرمایا ہے۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ کیا مسجد میں شعر خوانی جائز ہے؟ اگر جائز ہے تو اس حدیث کی صحیح تشریح کیا ہوگی؟ براہِ مہربانی جواب عنایت فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کے مسجد میں فحش اور غیر اخلاقی اشعار پڑھنا شرعاً ناجائز اور گناہ کبیرہ ہے، جن احادیث مبارکہ میں مسجد میں شعر گوئی سے منع کیا گیا ہے ،اس سے مراد اسی طرح کے اشعار ہیں، البتہ ایسے اشعار جو اللہ تعالی کی حمد ،رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف اور دیگر اصلاحی اور جائز امور پر مشتمل ہوں، انہیں مسجد میں پڑھنا جائز ہے ،شرعا ًاس میں کوئی حرج نہیں ، حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مسجد نبوی میں اشعار پڑھنا ثابت ہے جیسا کہ بخاری شریف میں موجود ہے، البتہ مسجد میں اس طرح کی محافل کے انعقاد کی صورت میں آداب مسجد کا پورا خیال رکھنا ضروری ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في صحيح البخاري : عن سعيد بن المسيب قال «مر عمر في المسجد وحسان ينشد فقال: كنت أنشد فيه ‌وفيه ‌من ‌هو ‌خير ‌منك ثم التفت إلى أبي هريرة فقال: أنشدك بالله أسمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: أجب عني اللهم أيده بروح القدس قال: نعم (كتاب بدء الخلق، ج 4، ص 112، رقم : 3212، ط : السلطانية، مصر)-
وفي سنن ابن ماجه : عن عمرو بن شعيب، عن أبيه عن جده، قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن البيع، والابتياع وعن تناشد الأشعار في المساجد (باب ما يكره في المساجد، ج 1، ص 481، رقم : 749، ط : دار الرسالة العالمية)-
وفي فتح الباري شرح صحيح البخاري : فالجمع بينها وبين حديث الباب ‌أن ‌يحمل ‌النهي ‌على ‌تناشد أشعار الجاهلية والمبطلين والمأذون فيه ما سلم من ذلك الخ (قوله باب الشعر في المسجد،ج 1، ص 549، المكتبة السلفية، مصر)-
وفي عمدة القاري شرح صحيح البخاري : إن الشعر المشتمل على الحق مقبول بدليل دعاء النبي، لحسان على شعره، فإذا كان كذلك لا يمنع في المسجد كسائر الكلام المقبول، ومراد البخاري من وضع هذه الترجمة هو الإشارة ‌إلى ‌جواز ‌الشعر ‌المقبول ‌في ‌المسجد، والحديث يدل على هذا بهذا الوجه، فيقع التطابق بين الحديث والترجمة لا محالة (باب الشعر في المسجد، ج 4، ص 217، ط : دار الفكر، بيروت)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 78547کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا رات کو ںاخن کاٹے جاسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پب جی گیم کھیلنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
Related Topics متعلقه موضوعات