طلاق

بغیر ادارہ کے طلاق کے الفاظ بولنے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
78492
| تاریخ :
2024-10-07
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بغیر ادارہ کے طلاق کے الفاظ بولنے سے طلاق کا حکم

میں بچپن میں جھولے سے گر گیا تھا۔ اسی وجہ سے اور پچھلے چودہ سال سے بواسیر اور ناک کی ہڈی بڑھی ہوئی ہونے کے باعث میں ذہنی طور پر کسی بھی معاملے میں درست فیصلہ نہیں کر پاتا اور نہ ہی پوری توجہ کے ساتھ کسی کام پر فوکس کر سکتا ہوں۔ دفتر میں بھی سانس کی تکلیف اور بواسیر کی وجہ سے اکثر جلدی میں بات منہ سے نکل جاتی ہے۔ اسی بنا پر میرے افسر نے مجھے اسی (80) دن کی چھٹی دی ہے تاکہ میں دماغ اور بواسیر کا علاج اور آپریشن کروا کر سکون حاصل کر سکوں۔
میں نے یہ پس منظر اس لیے بیان کیا ہے تاکہ آپ میری ذہنی حالت کو مدنظر رکھ سکیں۔
اصل مسئلہ یہ ہے کہ تین ماہ قبل میری بیوی نے میری والدہ کو گالی دی اور پھر اپنے بھائی کے ساتھ میری اجازت کے بغیر اپنی والدہ کے گھر چلی گئی۔ جاتے وقت وہ میرے استعمال شدہ کپڑے بھی ساتھ لے گئی۔ مجھے شبہ ہوا کہ انہوں نے مجھ پر سخت قسم کا جادو کروا دیا ہے تاکہ میں طلاق نہ دوں۔ میں نے دم درود بھی کروایا اور جادو کا توڑ بھی کروایا، لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔ ہر وقت اور ہر جگہ مجھے وہی نظر آتی ہیں اور شدید ذہنی تکلیف رہتی ہے۔ سمجھ نہیں آتا کیا کروں۔
ان کے جانے کے تین دن بعد میں ان کے گھر گیا اور کہا کہ وہ واپس آ جائیں، صرف میری والدہ سے معافی کا ایک فون کر دیں۔ مگر وہ واپس نہ آئیں۔ اس کے بعد میں نے بے شمار کالیں اور پیغامات کیے کہ واپس آ جائیں، لیکن وہ ہر بار کہتی رہیں کہ آپ خود لینے آئیں۔ اس سے پہلے بھی وہ چھ مرتبہ جا چکی تھیں اور میں ہر بار انہیں واپس لے آیا تھا، لیکن اس بار ان کی طرف سے پہل ضروری تھی جو انہوں نے نہ کی۔
میں پانچ مرتبہ ان کے گھر گیا، مگر وہ ہر بار آنے سے انکار کرتی رہیں۔ انہوں نے ایک ولی مقرر کیا ہوا تھا، میں نے اس سے بھی کئی بار بات کی، مگر وہ بھی ان کے سامنے بے بس ہو جاتا تھا۔ اس دوران میں نے غصے میں آ کر کئی بار طلاق کی دھمکی دی اور قسمیں بھی کھائیں، لیکن میرا کبھی طلاق دینے کا ارادہ نہ تھا۔ بار بار بلانے اور ان کے نہ آنے کی وجہ سے میں شدید غصے اور اضطراب میں تھا، جبکہ وہ جانتی تھیں کہ غصے میں میں غلطی کر بیٹھتا ہوں۔
ایک دن میں پانچویں بار انہیں واپس لانے گیا۔ وہ رونے لگیں۔ ان کی والدہ نے کہا کہ یہ یتیم لڑکی ہے، کچھ نہ کہنا۔ میں نے کہا کہ یہ میری روح ہے اور میں اس سے بے حد محبت کرتا ہوں۔ انہوں نے پانی کا کہا، تو میں نے کہا کہ آپ لوگ جادو کرتے ہیں۔ اس پر وہ قرآنِ پاک لے آئیں اور میرے ہاتھ میں دے کر کہا کہ ہم جادو نہیں کرتے۔ میں نے ان کا ہاتھ قرآن پر رکھ کر کہا کہ قسم کھائیں کہ سب چھوٹوں بڑوں کی عزت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہاں کریں گی۔ پھر میں نے بھی ہاتھ رکھ کر کہا کہ میں بھی اسے دل و جان سے چاہوں گا اور محبت کروں گا۔ میرے دل میں نیت تھی کہ اسے گھر لے جاؤں گا۔
اسی دوران اس کی بھابھی نے کہا کہ یہ تو لڑتی نہیں۔ میں نے کہا نعوذ باللہ، اس کے سامنے اگر اللہ اور نبی کا نام بھی لے لیا جائے تو وہ خاموش ہو جائیں گے، یہ ایسی نہیں ہے۔ اس پر اس کی بھابھی نے کہا کہ تم ہوش میں ہو؟ کیا کہہ رہے ہو؟ مجھے خود بھی سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ میں کیا کہہ رہا ہوں۔ وہاں ان کی طرف سے چھ افراد تھے اور میں اکیلا تھا۔ میں بار بار کہہ رہا تھا کہ یہ اچھی نہیں، کسی کی عزت نہیں کرتی اور نہ کسی سے محبت کرتی ہے۔
میں نے تین مرتبہ اس کی بھابھی سے کہا کہ تین عورتیں، ولی اور یہ آج آ جائیں، اگر میری والدہ کچھ کہیں تو کہہ دینا آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔ لیکن اس نے اپنی بڑی بہن کا ذکر کیا۔ میں نے کہا کہ جن لوگوں نے تمہیں تین ماہ سے روکے رکھا ہے، ان میں سے کوئی نہیں آئے گا۔ یہ بات میں پہلے بھی کئی بار کہہ چکا تھا۔ اسی دوران میں نے کہا کہ تمہیں چاہیے… اور طلاق کا لفظ تین مرتبہ کہہ دیا اور کہا کہ دیتا ہوں تجھے ابھی، اور وہاں سے نکل آیا۔
اللہ کی قسم! میرا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ میں تو اسے لینے گیا تھا۔ دو منٹ پہلے قسم کھائی اور دو منٹ بعد میرے منہ سے طلاق کے الفاظ نکل گئے۔ مجھے سمجھ نہیں آیا کہ کیسے اور کیوں ایسا ہوا۔ وہ مجھے بہت عزیز ہے اور آج بھی ہے۔ یکم اکتوبر سے وہ لوگ خاموش ہیں۔ شاید وہ دوبارہ جادو کر رہے ہوں، مجھے معلوم نہیں۔ مگر میں شدید ذہنی اذیت میں ہوں۔ ہر وقت اسی کا خیال آتا رہتا ہے۔
براہِ کرم رہنمائی فرمائیں کہ جو قسم میں نے کھائی تھی، اس کا کوئی اثر ہے؟ کیا طلاق واقع ہو گئی ہے یا نہیں؟ میری ذہنی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے فتویٰ عنایت فرمائیں۔ اس بیان کی ہر بات سچ ہے۔ یہ میرے ایمان اور آخرت کا معاملہ ہے۔
جزاکم اللہ خیراً۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ غصے اور پریشانی کی حالت میں بھی طلاق دینے سے شرعاً طلاق واقع ہو جاتی ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر شوہر نے اپنی بیوی کو غصے کی حالت میں واضح اور صریح الفاظ جیسے ” میں تمہیں طلاق دیتا ہوں“ وغیرہ کے ذریعہ تین طلاقیں دی ہو تو اس سے اس کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی ہے، اب رجوع نہیں ہو سکتا اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہو سکتا،لہٰذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیا ر کر یں اور میاں بیوی والے تعلقات ہرگز قائم نہ کریں ورنہ دونوں سخت گناہ گار ہونگے،جبکہ عورت عدت کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: يقع طلاق كل زوج إذا كان بالغا عاقلا سواء كان حرا أو عبدا طائعا أو مكرها كذا فی الجوهرة النيرة،الخ (كتاب الطلاق، الباب الأول فی تفسير الطلاق وركنه وشرطه وحكمه ووصفه وتقسيمه،فصل فيمن يقع طلاقه وفيمن لا يقع طلاقه،ج 1،ص 353،ط: مکتبۃ ماجدیۃ)-
وفیھا ایضاً: (وأما البدعی) فنوعان بدعی لمعنى يعود إلى العدد، و بدع لمعنى يعود إلى الوقت (فالذی) يعود إلى العدد أن يطلقها ثلاثا فی طهر واحد بکلمۃ واحدۃ أو بكلمات متفرقة أو يجمع بين التطليقتين فی طهر واحد بكلمة واحدة أو بكلمتين متفرقتين فإذا فعل ذلك وقع الطلاق و كان عاصيا،الخ (كتاب الطلاق، الباب الأول فی تفسير الطلاق و ركنه وشرطه وحكمه ووصفه وتقسيمه، الطلاق البدعی،ج 1،ص 349،ط: مکتبۃ ماجدیۃ)-
وفیھا ایضاً: وإن كان الطلاق ثلاثا فی الحرة و ثنتين فی الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا و يدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا فی الهداية،الخ(كتاب الطلاق،الباب السادس: فی الرجعة وفيما تحل به المطلقة وما يتصل به، فصل فيما تحل به المطلقة وما يتصل به،ج 1،ص 473،ط: مکتبۃ ماجدیۃ)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبداللہ اسد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 78492کی تصدیق کریں
0     23
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات