مکروہات

امام مسجدکا مسجد کے فنڈ سے پچھلے سالوں کا وظیفہ لینا

فتوی نمبر :
74343
| تاریخ :
2024-07-05
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

امام مسجدکا مسجد کے فنڈ سے پچھلے سالوں کا وظیفہ لینا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں 2010 سے اپنے گاؤں کی مسجد میں امامت اور تدریس کے فرائض سرانجام دے رہا ہوں، مسجد 2010 میں ہی تعمیر ہوئی تھی، میں مسجد کا پہلا امام ہوں، بالکل ابتداء میں مجھے محلے کے بعض لوگوں نے کہا تھا کہ ہم آپ کو 4،3 ہزار روپے بطور وظیفہ دیا کرینگے، لیکن ان میں سے صرف ایک صاحب نے مجھے پہلے مہینے میں 1100 روپے دیے تھے، اس کے بعد کسی نے مجھے اب تک وظیفہ نہیں دیا، اور نہ ہی پوچھا ، مسجد کی کوئی انتظامیہ یا شوری وغیرہ بھی نہیں ہے، تمام تر فنڈز میرے پاس ہی جمع ہوتے ہیں، مسجد کے لئے جمع ہونے والے فنڈ میں سے میں نے لینٹر کے بعد کی مسجد کی تعمیر کروائی ، پلستر ،فرش، بجلی، وائرنگ، چاردیواری، استنجا خانہ ، وضو خانہ، بجلی میٹر ،گیس میٹر، لاؤڈ اسپیکر، صفیں، وغیرہ میں نے کام کروایا، 2010 سے اب تک میرے پاس جو مسجد کے فنڈز ہیں، ان میں سے تقریبا ڈھائی لاکھ ابھی باقی بچتے ہیں، آج بھی میرا وظیفہ نہیں ہے، کیا میں پچھلے سالوں کا وظیفہ لے سکتا ہوں یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ مسجد کا فنڈ مسجد کی ضروریات کے لئے ہوتا ہے، اور مسجد کی ضروریات میں امام کی تنخواہ بھی داخل ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں بوقتِ تقرر امام صاحب کیلئے جو تنخواہ مقرر کی گئی تھی وہ بعد میں ادا نہیں کی گئی تو امام مسجد کے لئے مسجد کی عام ضروریات کے لئے جمع شدہ فنڈ سے سابقہ طے شدہ رقم لینے کی اجازت ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (ويبدأ من غلته بعمارته) ثم ما هو أقرب لعمارته كإمام مسجد ومدرس مدرسة يعطون بقدر كفايتهم الخ (ج4 ص366 مطلب فی وقف المنقول قصدا کتاب الوقف ط سعید)۔
وفی ردالمحتار: (قوله: ثم ما هو أقرب لعمارته إلخ) أي فإن انتهت عمارته وفضل من الغلة شيء يبدأ بما هو أقرب للعمارة وهو عمارته المعنوية التي هي قيام شعائره قال في الحاوي القدسي: والذي يبدأ به من ارتفاع الوقف أي من غلته عمارته شرط الواقف أولا ثم ما هو أقرب إلى العمارة، وأعم للمصلحةكالإمام للمسجد، والمدرس للمدرسة يصرف إليهم إلى قدر كفايتهم،(الی قولہ) وقوله إلى آخر المصالح: أي مصالح المسجد يدخل فيه المؤذن والناظر ويدخل تحت الإمام الخطيب لأنه إمام الجامع اهـ الخ (ج4 ص 367 مطلب فی وقف المنقول قصداً کتاب الوقف ط سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 74343کی تصدیق کریں
1     1066
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پب جی گیم کھیلنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ناپاکی کی حالت میں بال رنگنا یا منڈوانا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
Related Topics متعلقه موضوعات