قرض

بیٹے کے قرضہ کا مطالبہ اسکے والد سے کرنا

فتوی نمبر :
73350
| تاریخ :
2024-05-23
معاملات / مالی معاوضات / قرض

بیٹے کے قرضہ کا مطالبہ اسکے والد سے کرنا

السلام علیکم !گزارش یہ ہے کہ میں ۔۔۔۔ بڑابوڈ میں رہتا ہو ں ، میں ماربل کا کام کر تا ہو ں اور میرا بڑا بیٹابھی مار بل کام کر تا ہے، مجھے بتائے بغیر میرے بیٹے نے محمدفرقان ولد ۔۔۔۔سے وقفہ وقفہ سے /500000+500000 +/100000اور 500000 ٹوٹل /2500000 پچیس لاکھ روپے لے کر کاروبار کیا جو کہ چند ماہ میں ہی ختم ہو گیا اور سارے پیسے ختم کر دیئے، ایک مرغی کے کاروبار کرنے والے سے بھی 100000 لاکھ روپے لے کر بھا گ گیا ، اور 1500000 لاکھ روپے ماربل والے کھاگئے ، اور مجھے جب معلوم ہوا سب ختم ہو چکا تھا ، اور اب نوبت یہ ہے کہ میرا بیٹا محمد ابراھیم نے گھر چھوڑدیا ہے ، اور اس کا والد پریشان ہیں ، اس مسئلے کا کوئی آسان حل بتائیں ،
نوٹ پوچھنے کا مقصد یہ ہے کہ میرابیٹا عاقل بالغ شادی شدہ ہے، کام کاروبار بھی مجھ سےالگ تھلگ تھا ، اور میرے علم میں لائے بغیر محمد فرقان سے رقم لی ، اور اس دوران محمد فرقان نے بھی مجھے کچھ نہیں بتایا جب تک کہ معاملہ ختم نہیں ہوا تھا ، اب معلوم یہ کر نا ہے کہ ایسی صورت میں مجھ پر ادائیگی کی کوئی ذمہ داری ہے ، اور مسمیٰ محمد فرقان مجھ سے رقم کا مطالبہ کر سکتا ہے ؟ جو بھی شرعی حکم ہو تحریر فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے مذکور بیٹے نے اپنے ذاتی کاروبار کے لئے مسمیٰ محمد فرقان سے جو قرض کی رقم لی ہے ،اگر سائل نے اس قرض کی ادائیگی کی کوئی ضمانت نہ لی ہو ، تو ایسی صورت میں قرض خواہ مسمیٰ محمد فرقان کا سائل (والد ) سے بیٹے کو دیئے گئے قرض کا مطالبہ کرنا شرعاً درست نہیں ، جس سے احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الھدایۃ: قال: "والمكفول له بالخيار إن شاء طالب الذي عليه الأصل وإن شاء طالب كفيله" لأن الكفالة ضم الذمة إلى الذمة في المطالبة وذلك يقتضي قيام الأول لا البراءة عنه، إلا إذا شرط فيه البراءة فحينئذ تنعقد حوالة اعتبارا للمعنى، كما أن الحوالة بشرط أن لا يبرأ بها المحيل تكون كفالة "ولو طالب أحدهما له أن يطالب الآخر وله أن يطالبهما" لأن مقتضاه الضم(کتاب الکفالہ ج3ص122 ط:رحمانیہ)۔
وفی مجلۃ الاحکام العدلیۃ: الْأَصْلُ بَرَاءَةُ الذِّمَّةِ.فإذَا أَتْلَفَ رَجُلٌ مَالَ آخَرَ وَاخْتَلَفَا فِي مِقْدَارِهِ يَكُونُ الْقَوْلُ لِلْمُتْلِفِ , وَالْبَيِّنَةُ عَلَى صَاحِبِ الْمَالِ لِإِثْبَاتِ الزِّيَادَةِ(الْمَادَّةُ 8ج1 ص17 ط:نور محمد، كارخانه تجارتِ كتب، آرام باغ، كراتشي)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ظفراللہ نعمت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73350کی تصدیق کریں
0     817
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات