طلاق

"تم میرے اوپر حرام ہو،حرام ہو،حرام"کہنے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی ؟

فتوی نمبر :
73081
| تاریخ :
2024-05-11
معاملات / احکام طلاق / طلاق

"تم میرے اوپر حرام ہو،حرام ہو،حرام"کہنے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی ؟

کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید اور اس کی بیوی کی بہت دنوں سے آپس میں لڑائی چل رہی تھی ،ایک دن زید نے اپنی بیوی کو 3مرتبہ کہا کہ تم میرے اوپر حرام ہو ،حرام ہو، حرام ہو ،پوچھنا یہ کہ اب طلاق ہو گئی ہے یا نہیں اگر ہو گئی ہے تو کتنی شمار ہوں گی ؟اگر آپس میں وہ صلح کرنا چاہیں تو نکاح کے ساتھ کر سکتے ہیں یا بغیر نکاح کے یا بالکل ہی بیوی حرام ہو گئی ہے قرآن و سنت کی روشنی میں وضاحت فرمائیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ لفظ حرام عرف میں صریح بائن کے لئے استعمال ہو تا ہے ،لہذا صورت مسؤلہ میں جب شوہر (زید)نے اپنی بیوی کو تین مرتبہ یہ الفاظ "تم میرے اوپر حرام ہو ، حرام ہو ، حرام ہو، کہے تو اس سے بیوی پر ایک طلاق بائن واقع ہو کر دونوں کا نکاح ختم ہو چکا ہے،چنانچہ اب رجوع نہیں ہو سکتا البتہ اگر دونوں میاں بیوی باہمی رضامندی سے دوبارہ ایک ساتھ رہنا چاہیں تو اس کے لئے نئے مہر کے ساتھ باقاعدہ دوگواہوں کی موجودگی میں دوبارہ نکاح کرنا لازم ہوگا،تاہم نکاح کے بعد شوہر(زید) کے پاس آئندہ کے لئے صرف دو طلاقوں کا اختیار ہو گا،اس لئے آئندہ طلاق کے معاملے میں احتیاط سے کام لینا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی ردالمحتار: ومن الألفاظ المستعملۃ،الطلاق یلزمنی والحرام یلزمنی،وعلی الطلاق ،وعلی الحرام فیقع بلانیۃ للعرف(ج3ص252)۔
وفی ردالمحتار:تحت قولہ(الصريح ما لا يحتاج إلى نية)ولأن المراد بالصريح في الجملة الثانية خصوص الرجعي كما تعرفه قريبا، يعني أن المراد بالصريح هنا حقيقته لا نوع خاص منه وهو ما وقع به الرجعي فقط بل الأعم.وأما الكناية الرواجع كاعتدي واستبرئي رحمك وأنت واحدة وما ألحق بها فإنها وإن كانت تلحق البائن في ظاهر الرواية بشرط النية لكنها لما وقع بها الرجعي كانت في معنى الصريح كما في البدائع: أي فهي ملحقة بالصريح في حكم اللحاق للبائن، أفاده في البحر.(ج3 ص306)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ظفراللہ نعمت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73081کی تصدیق کریں
0     695
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات