طلاق

ایک بار دو اکھٹی طلاقیں دیں اور پھر دوسری دو طلاقیں دیں تو کیا حکم ہوگا ؟

فتوی نمبر :
73038
| تاریخ :
2024-05-09
معاملات / احکام طلاق / طلاق

ایک بار دو اکھٹی طلاقیں دیں اور پھر دوسری دو طلاقیں دیں تو کیا حکم ہوگا ؟

بخدمت جناب معلم صاحب السلام علیکم!
بعد از سلام ِمسنون عرض یہ ہے کہ میرے شوہر نے جھگڑے اور غصے میں مجھے دو بار طلاق دی تھی،الفاظ یہ تھے"میں نے تمہیں طلاق دی"عدت کے دوران رجوع کیا گیا،لیکن ہم نے مسجد کے عالم صاحب سے پوچھا تو انہوں نے کہا یہ طلاق نہیں ہوئی ،آپ آپس میں رجوع کرلیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے،تو ہم نے ایسا ہی کیا،لیکن اب 4،3 ماہ بعد پھر ایسا ہی کیا،میرے شوہر نے , کہ غصے میں دوبار پھر طلاق کا بول دیا ہے،طلاق کے الفاظ یہ تھے"میں نے طلاق دی،میں نے تمہیں طلاق دی"یہ رمضان کے مہینے میں دی ہے،براہِ مہربانی ہماری رہنمائی کریں کہ اب ہم کیا کرسکتے ہیں،میرے بچے بڑے ہیں،خاص طور پر بیٹی جو تین چار سالوں میں شادی کے قابل ہے،اس لئے میں نہیں چاہتی کہ ایسا کچھ ہو جو میرے بچوں کے لئے مسئلہ بنے،میرے شوہر کماتے تو ہیں،لیکن آج سے پانچ سال ہوگئے ہیں جوکہ ہماری کفالت کرنے پر بہت گالیاں اور مار پیٹ کرتے ہیں،تقریباً دو ماہ سے تو کفالت بھی نہیں کررہے ہیں،میں خود نوکری کرتی ہوں پولیوں میں ,تو اپنا اور بچوں کا خرچہ کررہی ہوں جس پر بھی الزام تراشی کرتے ہیں،بولتے ہیں کہ میں نے ٹھیکہ نہیں لیا ہوا ہے بچوں اور بیوی کا،مجھ پر لازم نہیں ہے،آپ لوگ سمجھائیں قرآن وسنت کی روشنی میں،اور اگر طلاق لاگو ہوجاتی ہے تو اگر میں نوکری پر نہیں جاؤں گی تو میرے بچوں اور میرا گزارا کیسے ہوگا ایسی صورت نکالیں جو کہ مناسب ہو،اور ہمارا گزر بسر بھی ہوجائے،میرے شوہر سے حلف لیں کہ گھر کا خرچہ پورا اُٹھائیں گے،اور بچوں کی پڑھائی کا خرچہ میں نوکری کرکے پورا اُٹھالوں گی،عید پر بھی صرف اپنے کپڑے بناتے ہیں،بچوں میں سے صرف 2 کے کپڑے بنائے ہیں اور 2 کے نہیں بنائے،بولتے ہیں کہ میرا کوئی حق نہیں ہے اُن کی کمائی پر،ہمارے بچے ہیں،بتائیں میں اکیلی4 بچوں کے ساتھ کیسے اور کیا کروں گی ؟میرا کوئی نہیں ہےساتھ دینے والا،2 بھائی ہیں وہ شادی شدہ ہیں،اُن کے بھی اتنے وسائل نہیں ہیں،اور ابّو ضعیف ہیں،براہِ مہربانی کوئی حل نکالیں اگر عدت کا بھی معاملہ ہو تو کوئی نرمی کے معاملات بتائیں پلیز؟
نوٹ: عدت کے خرچ و اخراجات اور بچوں کے نان نفقہ کا کیا حکم ہے؟ اگر شوہر عدت اور بچوں کا خرچہ اٹھانے کے لئے تیار نہ ہو تو کیا میں دورانِ عدت ملازمت کے لئے جاسکتی ہوں؟
نوٹ: شوہر مذکور واقعہ کی تصدیق کرتا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کے شوہر نے پہلی دفعہ جب سائلہ کو مذکور الفاظ "میں نے تمہیں طلاق دی"دومرتبہ کہے تو اس سے سائلہ پر دو رجعی طلاقیں واقع ہوچکی تھیں،اس کے بعد دورانِ عدت رجوع کرنے سے یہ رجوع درست ہوچکاتھا،تاہم آئندہ کے لئے سائلہ کے شوہر کے پاس فقط ایک طلاق کا اختیار باقی تھا،لیکن اب حالیہ واقعہ میں جب سائلہ کے شوہر نے دوبارہ یہ الفاظ "میں نے طلاق دی،میں نے تمہیں طلاق دی"کہےتو اس سے سائلہ پر بقیہ ایک طلاق بھی واقع ہوکر مجموعی طورپر تین طلاقوں کے ذریعے حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے،اور باقی ایک طلاق محل نہ ہونے کی وجہ سے لغو ہوچکی ہے چنانچہ اب رجوع نہیں ہوسکتا،اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدِِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا لہٰذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں، اور میاں بیوی والے تعلقات ہر گز قائم نہ کریں ، ورنہ دونوں سخت گناہ گار ہونگے،اور عورت عدت مکمل کرنے کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے ۔
جبکہ دوران ِعدت مطلقہ بیوی کا نان و نفقہ اسی طرح اگرسائلہ کے شوہر نے حق مہر ادا نہ کیا ہو تو اس کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ نابالغ بیٹوں اور غیر شادی شدہ بیٹیوں کا نان ونفقہ بھی سائلہ کے شوہر کے ذمہ اپنے وسعت کے مطابق لازم ہے،لیکن اگر شوہر نان ونفقہ نہ دیتا ہو اور سائلہ کے پاس بھی اپنا ذاتی مال یا کوئی ایسا ذریعۂ آمدن نہ ہو کہ جس کی وجہ سے اپنی عدت گھر میں رہ کر گزار سکے تو ایسی صورت میں اس کے لئے بقدرِ ضرورت دن کے اوقات میں مکمل شرعی پردہ کا اہتمام کرتے ہوئے گھر سے نکل کر کمائی کرنا جائز ہے لیکن رات گھر میں گزارنا لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالٰی : فان طلقھا فلاتحل لہ من بعد حتی تنکح زوجا غیرہ ( سورۃ البقرۃ آیت230)۔
وفی احکام القرآن للجصاصؒ: ( فلاتحل لہ من بعد حتی تنکح زوجا غیرہ) فحکم بتحریمھا علیہ بالثالثۃ بعد الاثنین و لم یفرق بین ایقاعھما فی طھر واحد او فی اطھار فوجب الحکم بایقاع الجمیع علی ایّ وجہ اوقعہ الخ (ج1 ص386 ط: سھیل اکیڈیمی لاھور باکستان ) ۔
وفی جامع الترمذی: عن ابی ھریرۃ قال قال رسول اللہ ﷺ ثلاث جدھن جد و ھزلھن جد ، النکاح و الطلاق و الرجعۃ : ھٰذا حدیث حسن غریب ( ج1 ص 225 باب ماجاء فی الجد و الھزل فی الطلاق ط: المیزان)۔
وفی بدائع الصنائع: و حال الغضب و مذاکرۃ الطلاق دلیل ارادۃ الطلاق ظاھرا فلایصدق فی الصرف عن الظاھر قال و ان نوی بائنا فبائن و ان نوی ثلاث فثلاث لان ھٰذا اللفظ و ان کان صریحا فی الفارسیۃ فمعناہ التخلیۃ فی العربیۃ الخ (ج3 ص102 فصل ومنھا النیۃ ط:سعید)۔
و فی الھندیۃ: المعتدة عن الطلاق تستحق النفقة والسكنى كان الطلاق رجعيا أو بائنا، أو ثلاثا حاملا كانت المرأة، أو لم تكن كذا في فتاوى قاضي خان الأصل أن الفرقة متى كانت من جهة الزوج فلها النفقة، وإن كانت من جهة المرأة إن كانت بحق لها النفقة، وإن كانت بمعصية لا نفقة لها، وإن كانت بمعنى من جهة غيرها فلها النفقة (كتاب الطلاق ، الباب السابع عشر في النفقات ، الفصل الثالث في نفقة المعتدة، 1/557)۔
وفیھا أیضاً: نفقة الأولاد الصغار على الأب لا يشاركه فيها أحد كذا في الجوهرة النيرة الخ (ج1 ص560 کتاب الطلاق،الباب السابع عشر فی النفقات ط: ماجدیۃ)۔
وفی الدر المختار: (وتعتدان) أي معتدة طلاق وموت (في بيت وجبت فيه) ولا يخرجان منه (إلا أن تخرج أو يتهدم المنزل، أو تخاف) انهدامه، أو (تلف مالها، أو لا تجد كراء البيت) ونحو ذلك من الضرورات فتخرج لأقرب موضع إليه الخ (ج3 ص336 کتاب الطلاق،فصل فی الحداد ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73038کی تصدیق کریں
0     660
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات