کیا شوہر بولے کہ جاؤ میں تمہیں نہیں رکھتا دفع ہوجاؤ تو کیا طلاق ہوجاتی ہے؟
صورت مسؤلہ میں مذکور الفاظ "جاؤ میں تمہیں نہیں رکھتا دفع ہوجاؤ" کہتے وقت اگر شوہر کی نیت طلاق کی نہ ہو تو اس سے شرعاً طلاق واقع نہیں ہوتی، البتہ آئندہ اس طرح کے الفاظ کہنے سے اجتناب کرنا چاہیئے۔
کما فی الدر المختار:الكنايات (لا تطلق بها) قضاء (إلا بنية أو دلالة الحال) وهي حالة مذاكرة الطلاق أو الغضب (الی قولہ) (فنحو اخرجي واذهبي وقومي) (الی قولہ) (وفي الغضب) توقف (الأولان) إن نوى وقع وإلا لا (وفي مذاكرة الطلاق) يتوقف (الأول فقط)الخ(باب الکنایات،ج3،ص297،ط:سعید)۔