طلاق

"میں آپ Divorce دیتا ہوں "سے وقوع طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
72167
| تاریخ :
2024-03-28
معاملات / احکام طلاق / طلاق

"میں آپ Divorce دیتا ہوں "سے وقوع طلاق کا حکم

میری بیوی اور میرے درمیان 1 نومبر 2023 کو لڑائی ہوئی تھی ، اس لڑائی میں بد تمیزی کی وجہ سے میں نے اپنی بیوی کو یہ الفاظ کہے کہ " میں اپنے ہوش و حواس میں آپ کو ایک Divorce دیتا ہوں" اس کے بعد معاملات حل ہو گئے تھے، لیکن ایک ماہ بعد کچھ مسائل پر دوبارہ بحث ہوئی، اور کچھ اس طرح ہوا کہ میں Job Less ہو چکا تھا، اس بحث اور لڑائی میں میں نے اپنی بیوی کو واٹس ایپ میسیج پر یہ الفاظ Type کیے " میں آپ Divorce دیتا ہوں 2nd، میں آپ کو Divorce دیتا ہوں 3rd " کیا اس میں کچھ گنجائش ہے؟ کیا یہ Divorce ہو چکی ہیں ؟ اور مجھے میری wife کی طرف سے بتایا جا رہا ہے کہ اس میں گنجائش ہے، کیوں کہ انہوں نے فیضان قرآن اکیڈمی میں مفتی ۔۔۔سے رابطہ کیا ، اور زبانی فتویٰ لیا کہ اس میں کچھ گنجائش ہے، اور جب میں نے ان سے رابطہ کیا اور تصدیق کی، تو انہوں نے یہ بات کی کہ آپ کی Divorce میں گنجائش ہے، کیوں کہ ایک وقت میں Divorce 2 نہیں ہوتیں، حضرت ابو بکر صدیق سے اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہما کے دور خلافت میں یہ مسئلہ Change ہوا، لیکن میں ان کے جواب سے satisfy نہیں تھا۔ اب آپ سے گزارش ہے کہ آپ میری رہنمائی شرعی طریقے کے مطابق فرمادیں، اور اگر میں اپنی بیوی کو دوبارہ اپنے نکاح میں لے سکتا ہوں یا نہیں ؟ اور اگر لینا چاہوں تو کیسے لوں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ تین طلاقیں خواہ ایک جملہ سے دی ہوں جیسے تجھے تین طلاق ہے یا علیحدہ علیحدہ جملوں سے دی ہوں جیسے تمہیں طلاق دیتا ہوں، تمہیں طلاق دیتا ہوں، تمہیں طلاق دیتا ہوں، بہر صورت اس سے قرآن و سنت کی روشنی میں تین طلاقیں واقع ہو جاتی ہیں، اس پر حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، تابعین عظام رحمہم اللہ کا اتفاق ہے اور امت کے چاروں ائمہ امام اعظم، امام مالک، امام شافعی ، امام احمد بن حنبل رحمھم اللہ کا بھی یہی مسلک ہے، لہٰذاصورتِ مسئولہ میں نکاح و رخصتی کے بعد جب سائل نے نومبر2023ء کو اپنی بیوی سے مذکور الفاظ "میں تمہیں ایک Divorce دیتا ہوں" ایک دفعہ کہے تو اس سے سائل کی بیوی پر ایک طلاقِ رجعی واقع ہوچکی تھی، پھر اس کے بعد دورانِ عدت رجوع کرنے سے رجوع بھی ہوچکا تھا، تاہم آئندہ کے لئے سائل کے پاس فقط دو طلاقوں کا اختیار باقی تھا، چنانچہ اب حالیہ واقعہ میں جب سائل نے مذکور الفاظ " میں آپ کو طلاق دیتا ہوں دوسری، میں آپ کو طلاق دیتا ہوں تیسری" لکھ کر بذریعہ واٹس ایپ اپنی بیوی کو بھیج دیئے تو اس سے سائل کی بیوی پر بقیہ دو طلاقیں بھی واقع ہو کر مجموعی طور پر تینوں طلاقوں کے ذریعے حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے، اب رجوع نہیں ہوسکتا اور حلالہ شرعیہ کے بغیر باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا، جبکہ عورت ایامِ عدت گزرجانے کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔
اور حلالہ شرعیہ یہ ہے کہ عورت ایّام عدت گزارنے کے بعد بغیر کسی شرط کے کسی دوسرےمسلمان سے اپنا عقد نکاح کرے ، چنانچہ اب اگر وہ دوسراشخص بھی اسے ایک مرتبہ ہمبستری ( جو کہ حلالہ شرعیہ کے تحقق کے لئے ضروری ہے ) کے فوراً بعد یا ازدواجی زندگی کے کچھ عرصہ بعد طلاق دیدے یا طلاق تو نہ دے ، مگر اس کا پہلے انتقال ہو جائے ، بہر صورت اس کی عدت گزارنے کے بعد اگر وہ پہلے شوہر کے عقد نکاح میں آنا چاہے اور پہلا شوہر بھی اسے رکھنے پر رضا مند ہو تو نئے مہر کے تقرر کے ساتھ گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ عقد نکاح کرکے باہم میاں بیوی کی حیثیت سے زندگی بسر کر سکتے ہیں ، تاہم حلالہ اس شرط کے ساتھ کرنا کہ زوج ثانی ہمبستری کے بعد بیوی کو طلاق دیگا ، تاکہ وہ زوج اول کے لئے دوبارہ حلال ہوجائے ، مکروہ تحریمی ہے اور اس پر احادیثِ مبارکہ میں وعیدیں وارد ہوئی ہیں ، لہذا اس سے احتراز لازم ہے ، البتہ بلا شرط ایسا کرنا بلا شبہ جائز اور درست ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی: فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ
کما فی الھندیۃ: وإذا قال لإمرأتہ أنت طالق و طالق و طالق و لم یعلقہ بالشرط إن کانت مدخولۃ طلقت ثلاثاً و إن کانت غیر مدخولۃ طلقت واحدۃ و کذا إذا قال أنت طالق فطالق فطالق أو ثم طالق ثم طالق أو طالق طالق الخ ( الباب الثانی فی ایقاع الطلاق ج ۱ ص ۳۵۵ ط: ماجدیہ)۔
و فیھا ایضاً: وإن کان الطلاق ثلاثاً فی الحرۃ و ثنتین فی الامۃ لم تحل لہ حتی تنکح زوجاً غیرہ نکاحاً صحیحاً و یدخل بھا ثم یطلقھا أو یموت عنھا الخ ( فصل فیما تحل بہ المطلقۃ ج ۱ ص ۴۷۳ ط: ماجدیہ) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72167کی تصدیق کریں
0     497
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات