قرض

پرانے قرضے کا موجودہ کرنسی ویلیو کو بنیاد بنا کر مطالبہ کرنا

فتوی نمبر :
72030
| تاریخ :
2024-03-24
معاملات / مالی معاوضات / قرض

پرانے قرضے کا موجودہ کرنسی ویلیو کو بنیاد بنا کر مطالبہ کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نعیم خان (جو کہ ناظم آباد نمبر 2 کا رہائشی ہوں )، نے 24 سال قبل اپنے چھوٹے بھائی فہیم خان کے ساتھ ایک بوسیدہ مکان خرید لیا تھا ، جو کہ 24 سال قبل تقریباً 85000 (پچاسی ہزار) میں ملا ، ہم دونوں بھائیوں نے اس میں آدھے آدھے پیسے ملائے ، اس کے بعد اس مکان کو ڈیمولیشن کرکے نئے سرے سے تعمیر کروایا جس میں ہم دونوں بھائیوں نے برابری کی بنیاد پر پیسہ لگایا ، دونوں بھائیوں نے اس مکان میں رہائش اختیار کی ، اور میں نعیم خان جو کہ شادی کرکے اس مکان کے ایک پورشن میں رہنے لگا ، اور دوسرے پورشن میں چھوٹا بھائی بھی ماں باپ کے ساتھ مقیم تھا ، دو سال کے بعد بھائی کی شادی ہوگئی اور میں نے اپنی بیوی کے ہمراہ مکان چھوڑ دیا اور اپنے سسرال میں رہائش اختیار کی ، حال ہی میں والد اور والدہ کے انتقال کے بعد میں دوبارہ اپنے پورشن میں آنے کی بات کی تو بھائی نے دونوں پورشن میں اپنا سامان رکھ دیا ہے ، مکان کی رہائش کے دوران میں نے اپنے بھائی سے 45000/- کا قرضہ لیا تھا ، جس میں سے کچھ عرصے بعد میں نے دس ہزار (10000 ) روپے واپس کردیے ، اب بقایا -/35000 روپے ناساز حالات کی وجہ سے ادا نہیں کر پایا ، اب جب میں اپنے بھائی سے ایک پورشن مجھے دینے کی بات کر رہا ہوں تو وہ بضد ہے کہ پہلے میرے -/35000 ہزار روپے شرعی اعتبار سے واپس کرو جو آج کے دور میں لاکھوں روپے بنتے ہیں ، جو کہ میں ادا نہیں کرسکتا ، یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ان 24 سال کے درمیان میں نے اپنے مکان سے کوئی بھی مالی فائدہ حاصل نہیں کیا ، میرا بھائی بغیر کرائے کے اس میں 24 سال سے مقیم ہے ، میرا سوال یہ ہے کہ :
1. آیا چوبیس سال سے میں نے جو کسی قسم کا کرایہ اپنے بھائی سے وصول نہیں کیا وہ وصول کرنے کا حق رکھتا ہوں یا نہیں ؟
2. -/35000 ہزار کی رقم مجھے -/35000 ہزار دینا ہوگی یا شرعاً موجودہ اعتبار سے دینا ہوگی ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی برحقیقت ہو اس طور پر کہ انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی مسمٰی ”فہیم “ کے ساتھ مل کر مذکور مکان خریدا ہو ، اور بعد میں دونوں بھائیوں نے برابری کی بنیاد پر رقم خرچ کرکے اسے تعمیر کروایا ہو تو سائل اور اس کے بھائی فہیم اس مکان میں برابر کے شریک ہیں ، لہٰذا ایک عرصہ کےلئے سائل کا اس سے رہائش ختم کرنے کی وجہ سے اس کا حقِ ملکیت ساقط نہیں ہوا ، اور نہ ہی اس کی بنیا دپر اس کا بھائی فہیم اسے مذکور مکان میں رہائش رکھنے سے منع کرنے کا اختیار رکھتا ہے ، بلکہ وہ اپنے اس غیر شرعی طرزِ عمل کی وجہ سے گنہگار ہو رہا ہے جس پر اسے توبہ و استغفار اور آئندہ کےلئے اس طرزِ عمل سے مکمل اجتناب لازم ہے ۔
جبکہ سائل نے مکان چھوڑتے وقت اگر اپنے بھائی کے ساتھ اپنے حصہ کے کرایہ وغیرہ کی وصولی کی کوئی بات نہ کی ہو تو اب وہ گزشتہ سالوں کے کرایہ کا مطالبہ نہیں کرسکتا ، البتہ انہوں نے اپنے بھائی فہیم سے جو قرضہ لیا تھا تو اس کے ذمہ اب بقیہ 35000 روپے واپس کرنا لازم ہے ، کرنسی کی ویلیو کم ہونے کی وجہ سے فہیم کےلئے اضافی رقم کا مطالبہ کرنا شرعاً جائز نہیں بلکہ سود ہونے کی وجہ سے حرام اور واجب الترک ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الفتاوی الھندیۃ: وشركة الملك نوعان: شركة جبر، وشركة اختيار (إلی قولہ) وشركة الاختيار أن يوهب لهما مال أو يملكا مالا باستيلاء أو يخلطا مالهما، كذا في الذخيرة أو يملكا مالا بالشراء أو بالصدقة، كذا في فتاوى قاضي خان (إلی قولہ) ولا يجوز لأحدهما أن يتصرف في نصيب الآخر إلا بأمره، وكل واحد منهما كالأجنبي في نصيب صاحبه اھ (ج2، صـــ301، ط:ماجدیۃ)۔
وفی العقود الدریۃ فی تنقیح الفتاوی الحامدیۃ: (سئل) في رجل استقرض من آخر مبلغا من الدراهم وتصرف بها ثم غلا سعرها فهل عليه رد مثلها؟
(الجواب): نعم ولا ينظر إلى غلاء الدراهم ورخصها كما صرح به في المنح في فصل القرض مستمدا من مجمع الفتاوى اھ (ج1، صـــ279)۔
وفی الفتاوی الھندیۃ: (وأما) (ركنها) فالإيجاب والقبول بالألفاظ الموضوعة في عقد الإجارة اھ (ج4، صـــ409، ط:ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سفیان رشید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72030کی تصدیق کریں
0     600
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات