طلاق

"میں آپ کو طلاق دے رہا ہوں" دو بار کہنے کاحکم

فتوی نمبر :
71870
| تاریخ :
2024-03-19
معاملات / احکام طلاق / طلاق

"میں آپ کو طلاق دے رہا ہوں" دو بار کہنے کاحکم

السلام علیکم !
آج تین دن ہوچکے ہیں ،اور تین دن میں آپ جیسی کم ظرف عورت جس نے میرے ماں باپ کو بھی یہ بتانا ضروری نہیں سمجھا کہ ہم لوگوں کے بیچ میں کیا ہوا ہے،صرف آپ کو معلوم ہے اور آپ کے والد صاحب کو معلوم ہے اور مجھے معلوم ہے ،اور کسی کو معلوم نہیں ہے، اور آپ کے دل میں ذرا بھی ڈر خوف نہیں ہے کہ میرا گھر برباد ہورہا ہے میرا گھر برباد ہوجائے گا ،میں کال کروں مجھے نہیں اپنے ماموں کو کال کرسکتی تھی اپنی ممانی کو کال کرسکتی تھی انہیں کچھ بتاسکتی تھی اگر کسی لائق سمجھتی تو ! لیکن آپ کی نظر میں کسی کی کوئی ویلیو نہیں ہے ،آپ پیسے والی ہیں،آپ کو غرور ہے اپنےپیسے کا گھمنڈ ہے ،ٹھیک ہے،تو وہ گھمنڈ ،وہ غرور ،وہ پیسہ، ہم لوگ پیسوں کے لالچی ہیں، آپ کے پیسے کی ہمیں لالچ ہے ،ٹھیک ہے "تو اب میں آپ کو طلاق دے رہا ہوں "ٹھیک ہے اتوار کو اپنے گھر والوں کو بھیج دینا کیونکہ میں مزید ایسی عورت کے ساتھ زندگی نہیں گزارسکتا جو تین دن سے میں تڑپ رہا ہوں اور آپ اپنے ابو کے گھر سکون سے اپنی لائف گزار رہی ہو ،آپ کو کوئی ٹینشن ہی نہیں ہے ،کہ میرا گھر برباد ہورہا ہے ،تو مجھے ایسی عورت کے ساتھ زندگی نہیں گزار نی جس کو ذرا بھی احساس نہیں ہوتا ،اپنے ابو کے گھر جانے کے بعد اپنے گھر کا، کیونکہ آپ نے اس گھر کو اپنا گھر کبھی سمجھا ہی نہیں ہے ،جو گھر تھا وہ آپ کے والد صاحب کا تھا ،ٹھیک ہے، تو اتوار کو جو جو آپ کے گھر کے بڑے ہیں جو بھی آنا چاہتے ہیں وہ آجائیں "میں آپ کو طلاق دے رہا ہوں" اب میں آپ کے ساتھ نہیں رہ سکتا ،خدا حافظ فی امان اللہ ۔موبائل میں شوہر کا وائس میسج موجود ہےاور تحریر میں درج کردہ الفاظ وائس میسج کے عین مطابق ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں شوہرمسمی رضا کی بیوی پر دو طلاقِ رجعی واقع ہوچکی ہیں،جس کا حکم یہ ہےکہ دورانِ عدت شوہر کو رجوع کرنے کا اختیار حاصل ہے،چنانچہ شوہر اگر دورانِ عدت اپنی بیوی کو "میں تم سے رجوع کرتا ہوں وغیرہ" جیسے الفاظ کے ذریعے زبانی طور پر یا میاں بیوی والا تعلق قائم کرکے عملی طور پر رجوع کرلے،تو اس سے رجوع درست ہوجائے گا،اور دونوں میاں بیوی کا نکاح حسبِ سابق برقرار رہےگا، بصورتِ دیگر یعنی شوہرکا عدت کے دوران رجوع نہ کرنے کی صورت میں ایامِ عدت گزرجانے کے بعد یہ طلاقیں طلاقِ بائن بن جائیں گی، اور اس وجہ سے میاں بیوی کا نکاح ختم ہوجائے گا،جس کے بعد شوہر کو رجوع کرنے کا اختیار نہ ہوگا،البتہ اگر دونوں میاں بیوی باہمی رضامندی سے دوبارہ ایک ساتھ رہنے پر آمادہ ہوں ،تو اس کے لئے باضابطہ گواہان کی موجودگی میں نئے حقِ مہر کے تقرر کے ساتھ باقاعدہ ایجاب و قبول کرتے ہوئے دوبارہ نکاح کرنا لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض كذا في الهداية الخ (ج1 ص470 کتاب الطلاق ط: ماجدیۃ)۔
وفیھا أیضاً: (فالسني) أن يراجعها بالقول ويشهد على رجعتها شاهدين ويعلمها بذلك فإذا راجعها بالقول نحو أن يقول لها: راجعتك أو راجعت امرأتي ولم يشهد على ذلك أو أشهد ولم يعلمها بذلك فهو بدعي مخالف للسنة والرجعة صحيحة وإن راجعها بالفعل مثل أن يطأها أو يقبلها بشهوة أو ينظر إلى فرجها بشهوة فإنه يصير مراجعا عندنا إلا أنه يكره له ذلك ويستحب أن يراجعها بعد ذلك بالإشهاد كذا في الجوهرة النيرة الخ (ج1 ص467 کتاب الطلاق الباب السادس ط: ماجدیۃ)۔
وفی رد المحتار تحت (قوله أو لم ينو شيئا) لما مر أن الصريح لا يحتاج إلى النية، ولكن لا بد في وقوعه قضاء وديانة من قصد إضافة لفظ الطلاق إليها عالما بمعناه ولم يصرفه إلى ما يحتمله كما أفاده في الفتح، وحققه في النهرالخ (ج3 ص250 کتاب الطلاق ط: سعید)۔
وفیہ أیضاً: وكذا المضارع إذا غلب في الحال مثل أطلقك كما في البحر الخ (ج3 ص248 کتاب الطلاق باب الصریح ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71870کی تصدیق کریں
0     1114
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات