طلاق

کسی ملک کی نیشنیلٹی کے لئے جعلی طلاق نامہ بنوانے کا حکم

فتوی نمبر :
71455
| تاریخ :
2024-03-04
معاملات / احکام طلاق / طلاق

کسی ملک کی نیشنیلٹی کے لئے جعلی طلاق نامہ بنوانے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ !
میری دو بیویاں ہیں ، ایک جاپانی ہے اور ایک پاکستانی ہے ، جبکہ جاپانی قانون اور وہاں کے نادرا رجسٹریشن کے حساب سے ہم ایک ہی بیوی رکھ سکتے ہیں ، اب وہاں کی نیشنلٹی ملنے کیلئے مسئلہ یہ ہے کہ وہاں کے نادرا رجسٹریشن سے ایک بیوی کا نام نکالنا پڑیگا، میری پاکستانی بیوی سے چار بچے ہیں اور جاپانی بیوی سے ایک بچہ بھی نہیں ہے، اور ظاہر ہے کہ مجھے خود سمیت بچوں کیلئے بھی پاسپورٹ اور نیشنلٹی چاہیئے تو یہاں کے لوگوں نے بتایا کہ میں پاکستانی بیوی کو اپنے پاس رکھوں اور جاپانی بیوی کا نام نادرا سے نکال دو، اس کیلئے آپکو چاہیئے کہ یہاں کہ طلاق نامہ پر آپکو مہر (دستخط)لگانی پڑیگی، تو سوال یہ ہے کہ اس طرح دباؤ کی صورت میں اگر میں طلاق کا لفظ استعمال کیے بغیر مہر لگالوں تو کیا طلاق واقع ہوجائیگی؟ مجھے صرف قانونی طور پر اسکا نام نکالنا ہے، اور کیا نکاح کو برقرار رکھنے کی کوئی صورت رہیگی یا طلاق ہر حال میں ہوگی، ایسی صورت حال میں میں کیا کروں ؟ جواب دیکر عنداللہ ماجور ہو

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور ملک کے قانون کے مطابق اگر واقعۃْ ہی ایک وقت میں دو بیویاں رکھنے کی اجازت نہ ہو تو ایسی صورت میں طلاق کی نیت کیے بغیر فقط قانونی کاروائی کی تکمیل کیلیے طلاق نامہ یا قانونی دستاویزات پر دستخط کرنے سے قبل اگر سائل دو افراد کو اس بات پر گواہ بنائے کہ وہ ان کاغذات پر جو دستخط کررہا ہے اس سے اسکی نیت طلاق دینے کی نہیں بلکہ محض قانونی طور پر مذکور جاپانی بیوی کانام نادرا کے ریکارڈ سے خارج کر نے کیلئے قانونی کاروائی کی تکمیل ہے ، چنانچہ اس طرح كرنےکے بعد دستخط کرنے سے سائل کا مقصد بھی حاصل ہوگا اور اس کی بیوی پر طلاق بھی واقع نہ ہوگی ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار مع رد المحتار للعلامۃ ابن عابدین : ولو أقر بالطلاق كاذبا ‌أو ‌هازلا وقع قضاء لا ديانة اه
وفي حاشية بن عابدين تحت (قوله أو هازلا )(إلى قوله) وأما ما في إكراه الخانية: لو أكره على أن يقر بالطلاق فأقر لا يقع، كما لو أقر بالطلاق هازلا أو كاذبا فقال في البحر، وإن مراده لعدم الوقوع في المشبه به عدمه ديانة، ثم نقل عن البزازية والقنية لو أراد به الخبر عن الماضي كذبا لا يقع ديانة، وإن أشهد قبل ذلك لا يقع قضاء أيضا. اهـ. ويمكن حمل ما في الخانية على ما إذا أشهد أنه يقر بالطلاق هازلا ثم لا يخفى أن ما مر عن الخلاصة إنما هو فيما لو أنشأ الطلاق هازلا. وما في الخانية فيما لو أقر به هازلا فلا منافاة بينهما. قال في التلويح: وكما أنه لا يبطل الإقرار بالطلاق والعتاق مكرها كذلك يبطل الإقرار بهما هازلا، لأن الهزل دليل الكذب كالإكراه اه (3/238)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدابراہیم خلیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71455کی تصدیق کریں
0     583
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات