طلاق

بیوی تین طلاقوں کا دعویٰ کررہی ہو اور شوہر کی ماں اور بہن گواہی دے رہی ہوں تو کیا حکم ہوگا ؟

فتوی نمبر :
71145
| تاریخ :
2024-02-24
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بیوی تین طلاقوں کا دعویٰ کررہی ہو اور شوہر کی ماں اور بہن گواہی دے رہی ہوں تو کیا حکم ہوگا ؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام مندجہ ذیل مسئلہ میں کہ میں مسمی جان شہید ولد صاحب زادہ نے گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران بیوی کے مطالبۂ طلاق پر غصہ کی حالت میں طلاق دی ہے، جس کے متعلق میرا , بیوی اور موقع پر موجود خواتین کا بیان مختلف ہے ۔
شوہر مسمی جان شہید کا بیان حلفی:
یہ کہ میں جان شہید ولد صاحب زادہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر یہ بیا ن دیتا ہوں کہ میں جو کچھ کہوں گا سچ کہوں گا اگر میں نے بیان میں جھوٹ اور دروغ گوئی سے کام لیا تو اس کا عذاب اور وبال مجھ پرہوگا، یہ کہ جب میری بیوی نے مجھ سے طلاق کا مطالبہ کیا تو میں نے غسے کی حالت میں دو مرتبہ طلاق کے الفاظ بولے ہیں"طلاق، طلاق"
بیوی مسماۃ ریاض بنتِ محمد امین کا بیان حلفی:
یہ کہ میں ریاض بنتِ محمد امین اللہ کو حاضر ناظر جان کر یہ بیان دیتی ہوں کہ میں جو کہوں گی سچ کہوں گی اگر میں نے بیان میں جھوٹ اور دروغ گوئی سے کام لیا تو اسکا عذاب اور وبال مجھ پر ہوگا، میرے شوہر نے مجھے تین مرتبہ "طلاق، طلاق، طلاق" بولا ہے۔
بہن فہروزہ بنتِ صاحب زادہ کا بیان حلفی:
میں فہروزہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر یہ بیان دیتی ہوں کہ میں جو کہوں گی سچ کہوں گی اگر میں نے بیان میں جھوٹ اور دروغ گوئی سے کام لیا تو اس کا عذاب اور وبال مجھ پر ہوگا، میں موجود تھی اور میرے بھائی نے تین مرتبہ "طلاق، طلاق،طلاق" بولا ہے۔
والدہ جان شہید باچا روم کا بیان حلفی:
میں باچا روم اللہ کو حاضر ناظر جان کر یہ بیان دیتی ہوں کہ جو کچھ کہوں گی سچ کہوں گی اگر میں نے بیان میں جھوٹ اور دروغ گوئی سے کام لیا اس کا عذاب اور وبال مجھ پر ہوگا، میرے بیٹے جان شہید نے تین مرتبہ "طلاق،طلاق،طلاق" بولا ہے۔
اب معلوم کرنا ہے کہ اس صورت میں کتنی طلاقیں واقع ہوئیں ؟ براہِ کرم رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مفتی غیب نہیں جانتا ، وہ سوال کے مطابق جواب دینے کا پابند ہوتا ہے، سوال کے سچ یا جھوٹ پر مبنی ہونے کی اصل ذمہ داری سوال کرنے والے پر عائد ہوتی ہے، اس مختصر تمہید کے بعد واضح ہو کہ صورتِ مسؤلہ میں میاں وبیوی کے درمیان حالیہ واقعہ میں واضح اور صریح الفاظ "طلاق، طلاق،طلاق" کے ساتھ دو طلاقیں دینے پر تو اتفاق ہے ، جبکہ تیسری طلاق کے بابت بیوی کا دعوی ہے کہ شوہر نے تیسری بار بھی "طلاق " کا لفظ کہہ کر مجموعی طور پر تین طلاقیں دے دی ہیں، جبکہ شوہر اس بات کا انکاری ہے، اس تمام صورتِ حال میں اگر چہ بیوی کے پاس اپنے موقف کو ثابت کرنے کے لئے گواہوں کی مطلوبہ تعدادموجود نہیں، لیکن اس کی تائید میں شوہر کی موقعہ پر موجود ماں اور بہن کے بیانات موجود ہیں، جن میں وہ شوہر کی جانب سے تیسری طلاق کی صراحت کر رہی ہیں، لہذا بیوی کو چاہیئے کہ اپنے آ پ کو مطلقۂ ثلاثہ سمجھ کر شوہر کو اپنے اوپر قدرت نہ دے جبکہ شوہر کو چاہیئے کہ وہ تیسری طلاق سے انکار کرتے ہوئے بیوی کو اپنے عقد میں رکھنے اور حرام زندگی گزارنے پر مجبور نہ کرے ، بلکہ اسے اپنے نکاح کے بندھن سے آزاد کر دے، تاکہ مستقبل میں دونوں حرام زندگی گزارنے سے محفوظ رہ سکیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفقہ الحنفی وادلتہ: تقبل فیھا شھادۃ رجلین، أو رجل وامرأتین، سواء کان الحق مالا، أو غیرہ، مثل النکاح والطلاق والوکالۃ والوصیۃ لقولہ تعالی "واستشھدوا شھیدین من رجالکم الخ (کتاب الشھادۃ ج3 صـ 36 ط: وحیدی)
و فی الدر المختار: (و یقع بھا) أی بھذہ الألفاظ وما بمعناھا من الصریح،ویدخل نحو طلاغ وتلاغ وتلاک أو " ط ل ق" الخ(کتاب الطلاق باب الصریح ج3 صـ 248 ط: سعید)
و فی البحر الرائق: والمرأۃ کالقاضی إذا سمعت أو أخبرھا عدل لا یحل لھا تمکینہ ھکذا اقتصر الشارحون وذکر فی البزازیۃ وذکر الاوزجندی انھا ترفع الأمر إلی القاضی فإن لم یکن لھا بینۃ تحلفہ فإذا حلف فالإثم علیہ اھ (کتاب الطلاق ج 3 صـ 257 ط: ماجدیۃ)
وفی رد المحتار: تحت (قولہ کالقضاء بالیمین الکاذبۃ) محترز قول المتن: بشھادۃ قالوا لو ادعت أن زوجھا أبانھا بثلاث فأنکر فحلفہ القاضی فحلف والمرأۃ تعلم أن الأمر کما قالت لا یسعھا المقام معہ، ولا أن تأخذ من میراثہ شیئا وھذا لایشکل إذا کان ثلاثا لبطلان المحیلۃ للإنشاء قبل زوج آخر وفیما دون الثلاث مشکل لأنہ یقبل الإنشاء وأجیب بأنہ إنما یثبت إذا قضی القاضی بالنکاح وھنا لم یقض بہ لإعترافھما بہ وإنما ادعت الفرقۃ زیلعی: وفی الخلاصۃ ولا یحل وطؤھا إجماعا بحر اھ (کتاب الحوالۃ ج5 صـ 407 ط: سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71145کی تصدیق کریں
0     800
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات