طلاق

رخصتی سے قبل طلاق نامے میں تین طلاقیں الگ الگ جملوں میں تحریر کروائیں تو کیا حکم ہوگا ؟

فتوی نمبر :
71048
| تاریخ :
2024-02-19
معاملات / احکام طلاق / طلاق

رخصتی سے قبل طلاق نامے میں تین طلاقیں الگ الگ جملوں میں تحریر کروائیں تو کیا حکم ہوگا ؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میرا نکاح ہوا رخصتی نہیں ہوئی ، لیکن کچھ گھریلو تنازعات کی وجہ سے میں نے بذریعہ عدالت اپنی بیوی کو ( طلاق طلاق طلاق ) کا نوٹس بھیج دیا تھا ، لیکن میں اب دوبارہ رجوع کرنا چاہتا ہوں، برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں کیا تینوں طلاقیں واقع ہوگئیں یا ایک ؟ اور میرے لئے قرآن وسنت کی روشنی میں کیا حکم ہے ؟ شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ نکاح کے بعد میاں بیوی کے درمیان ازدواجی تعلق یا خلوتِ صحیحہ کا تحقق ہوا ہے یا نہیں ، تاکہ اسی کے مطابق جواب دیا جاتا ،تاہم اگر سائل نے نکاح کے بعد رخصتی و خلوتِ صحیحہ سے قبل گھریلو تنازعات کی وجہ سے اپنی منکوحہ کو تین متفرق الفاظ (جیسے طلاق ،طلاق ،طلاق،) پرمشتمل طلاق نامہ کا نوٹس بنوا کر منکوحہ کو ارسال کر دیا ہو ، تو اس سے سائل کی منکوحہ پر ایک طلاق بائن واقع ہو کر میاں بیوی کا نکاح ختم ہوچکا ہے ، لہذا اب اگر باہمی رضامندی سے میاں بیوی کی طرح ساتھ زندگی بسر کرنا چاہتے ہوں تو باقاعدہ گواہوں کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ باضابطہ ایجاب وقبول کرتے ہوئے تجدیدِ نکاح کر کے ساتھ رہ سکتے ہیں ،لیکن آئندہ کے لئے سائل کو فقط دو طلاقوں کا اختیار حاصل ہوگا ، اس لئے طلاق کے معاملے خوب احتیاط چاہئے، البتہ اگر سوال کی نوعیت مختلف ہو تو اس کی مکمل تفصیل لکھ کر حکمِ شرعی معلوم کریں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار: (وإن فرق) بوصف أو خبر أو جمل بعطف أو غيره (بانت بالأولى) لا إلى عدة (و) لذا (لم تقع الثانية) بخلاف الموطوءة حيث يقع الكل وعم التفريق،الخ ( ج3 ص 286 باب الطلاق غیر المدخول بہا ط سعید)۔
وفی فتاوی الھندیۃ: إذا طلق الرجل امرأته ثلاثا قبل الدخول بها وقعن عليها فإن فرق الطلاق بانت بالأولى ولم تقع الثانية والثالثة وذلك مثل أن يقول أنت طالق طالق طالق الخ ( ج1 ص 373 کتاب الطلاق الفصل الرابع فی الطلاق قبل الدخول ط ماجدیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71048کی تصدیق کریں
1     485
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات