قرض

سونا قرض لینے کے احکامات

فتوی نمبر :
71019
| تاریخ :
2024-02-19
معاملات / مالی معاوضات / قرض

سونا قرض لینے کے احکامات

کیافرماتےہیں علماءِکرام و مفتیانِ عظام مسئلہ ذیل کےبارےمیں کہ!
ہمارےوالدصاحب کاانتقال ہوچکاہے ،ورثاءمیں زوجہ دوبیٹے:1ـعرفان2ـغلام محی الدین،اورپانچ بیٹیاں:1تبسم2 ـعاشی3 ـحمرہ 4 ـسبیکا 5 ـرابیکاچھوڑیں ہیں ،والد مرحوم کےترکہ میں ایک پلاٹ اورایک کارخانہ بمع مشینری تھا،جسکی سیل کی گئی تواس کی قیمت ایک کروڑ سترلاکھ(17000000)روپےبنی تھی،پھرہم نےاس رقم سےایک اورپلاٹ خرید کراسےبھی فروخت کردیا،اورپھرہم نےایک اورپلاٹ خریدناچاہاتوفروخت شدہ پلاٹ کی رقم کیساتھ والدہ کازیورجسکی قیمت پانچ لاکھ(500000)روپےتھی،بڑی بھابھی کازیورجسکی قیمت دس لاکھ(1000000)روپےتھی،اورچھوٹی بھابھی کازیوراسکی قیمت بھی دس لاکھ(1000000)روپےتھی سیل کردیا،تویہ زیورات کی ٹوٹل قیمت پچیس لاکھ(2500000)روپےبنی جسےہم نےفروخت شدہ پلاٹ کی رقم کےساتھ ملاکرپلاٹ خریدا،اوریہ زیورات ہم نےاس صراحت کےساتھ لئےتھےکہ پھرواپس کرینگے،مذکورہ قیمت اس وقت کی ہےجب ہم نےزیورلیاتھا،اب سوال یہ ہےکہ ان زیورات کےوزن کےبقدرزیورات واپس کئےجائیں گے؟یاپھرقیمت دیجائےگی؟اگرقیمت دیجائےگی توجس وقت فروخت کیاتھااس حساب سےدینالازم ہوگایاموجودہ مارکیٹ ریٹ کاحساب کیاجائیگا؟اوروالد کےترکہ کی مالیت جوکہ ایک کروڑسترلاکھ(17000000)روپےتھی اسےورثاء پرکس طرح سےتقسیم کیاجائیگا؟
نوٹ سوال کی تصحیح سائل سےبذریعہ موبائل فون کی گئئ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ قرض میں جو چیز لی جائے تو مقروض پر اسی جنس کا لوٹانا شرعاً لازم ہوتا ہے، چنانچہ صورتِ مسئولہ میں اگر سائل کی والدہ اور بھابھیوں سے سونا بطور قرض لیا گیا تھا ( جیساکہ سوال میں مذکور ہے ) تواب اس قرض کی ادائیگی بھی سونے کی صورت میں کرنی ہوگی، البتہ اگر نقد رقم کی صورت میں لوٹانا ہو تو آج کی مارکیٹ ویلیو کے حساب سے اس سونے کی جو رقم بنتی ہے، وہ ادا کی جائیگی۔اس کے بعد واضح ہو کہ سائل کے والد مرحوم کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق ان کے ورثاء میں اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحوم نے انتقال کے وقت جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد، سونا، چاندی، نقد رقم اور ہرقسم کا چھوٹا بڑا گھریلو سازوسامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے، وہ سارا کا سارا مرحوم کا ترکہ ہے، جس میں سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ مرحوم کے ذمہ کچھ قرض یا حق مہر واجب الادا ہو تو وہ اداکریں، اس کے بعد دیکھیں کہ مرحوم نے اگر کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3) حصے کی حد تک اس پر عمل کریں، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل بہتر (72) حصے بنائے جائیں، جن میں سے ہر بیٹے کو چودہ (14) حصے، ہر بیٹی کو سات (7) حصے، اور بیوہ کو نو (9) حصے دیے جائیں -

مأخَذُ الفَتوی

کما فی ردالمحتار: تحت (قولہ: فلاعبرۃ بغلائہ ورخصہ) (الی قولہ) وان استقرض دانق فلوس او نصف فلوس ثم رخصت او غلت لم یکن علیہ الا مثل عدد الذی اخذہ وکذلک لو قال اقرضنی عشرۃ دراھم غلۃ بدینار فاعطاہ عشرۃ دراھم فعلیہ مثلھا ولاینظر الی غلاء الدراھم ولا الی رخصھا الخ(ج5 صـ162 کتاب البیوع فصل فی القرض ط: ایچ ایم سعید)۔
وفی الھندیۃ: والقرض ھو ان یقرض الدراھم والدنانیر او شیاء مثلیا یأخذ مثلہ فی ثانی الحال، والدین ھو ان یبیع لہ شیأ الی اجل معلوم مدۃ معلومۃ الخ (ج5 صـ366 کتاب الکراھیۃ الباب السابع والعشرون فی القرض والدین ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالحنان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71019کی تصدیق کریں
0     964
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات