طلاق

ازدواجی حقوق ادا نہ کرنےوالے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرنا

فتوی نمبر :
70939
| تاریخ :
2024-02-15
معاملات / احکام طلاق / طلاق

ازدواجی حقوق ادا نہ کرنےوالے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرنا

میرے شوہر بالکل بھی رومینٹک نہیں ہیں اور نہ وہ مجھ میں کوئی انٹرسٹ لیتے ہیں، مجھے veganism’s بھی ہے ،جس کی وجہ سے شادی کو سال سے زیادہ گزرنے کے باوجود ہمارے بیچ سیکس نہیں ہو سکا ہے، سچ تو یہ ہے کہ میرا اب دل ہی نہیں چاہتا ، انکے ساتھ کچھ کرنے کا اور میں بچے بھی پیدا نہیں کرنا چاہتی، اس کنڈیشن میں کیا میں ان سے طلاق کا مطالبہ کر سکتی ہوں؟ میں نے انہیں کہا تھا کہ آپ دوسری شادی کر لیں، لیکن انہوں نے منع کردیا، جیسی رومینٹک لائف میں چاہتی ہوں، ویسی وہ مجھے کبھی بھی نہیں دے سکتے ، ہر وقت بس اپنے دوستوں میں رہتے ہیں، رات میں وہ جاب پر جاتے ہیں ،لیکن جب weekend آتا ہے تب بھی وہ مجھے ٹائم دینے کے بجائے اپنے دوستو ں میں چلے جاتے ہیں، حد تو یہ ہے کہ شادی کے بعد گھومنے بھی اکیلے دوستوں کے ساتھ ہی چلے گئے تھے ، میں ایسے آدمی کے ساتھ اپنی زندگی برباد نہیں کرنا چاہتی، کیا میرے جذبات نہیں ہیں؟ کیا میں طلاق مانگنے کا حق رکھتی ہوں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شادی کے بعد میاں بیوی کا ایک دوسرے کی طرف قلبی میلان اور تعلق ایک فطری جذبہ ہے، جو ایک دوسرے سے مطالبہ کرنے کے بجائے ایک دوسرے کے جذبات اور احساسات کے خیال رکھنے سے قدرتی طور پر وجود میں آتا ہے، جس میں اسباب اور کوشش کی حد تک میاں بیوی ایک دوسرے کے پابند ہیں، جبکہ طلاق اللہ تعالیٰ کے نزدیک حلال چیزوں میں سے ناپسندیدہ فعل ہے، لہٰذا اگر سائلہ اپنے شوہر کے اخلاق اور کردار سے مطمئن ہو تو محض اس وجہ سے کہ وہ رومینٹک نہیں ہیں اور زیادہ وقت دوستوں میں رہتے ہیں، طلاق کا فیصلہ قطعاً درست نہیں، بلکہ اسے چاہیئے کہ اپنے شوہر کو اپنے مزاج پر لانے کی کوشش کرتے ہوئے حکمت کے ساتھ انہیں سمجھاتی رہے اور اُسے کچھ وقت دے ، تاکہ وہ سائلہ کو سمجھ سکے اور شوہر کو بھی چاہیئے کہ اپنی بیوی کے حقوق ادا کرنے میں کوتاہی نہ کرے اور اُسے وقت دے، امید ہے کہ وقت کے ساتھ سب بہتر ہوجائے گا، تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود بھی اگر دونوں کی ازدواجی زندگی میں بہتری کی کوئی صورت ممکن نہ ہواور سائلہ کو بھی اس کے ساتھ رہتے ہوئے عفت و پاکدامنی کے ساتھ زندگی گزارنا مشکل ہو تو ایسی مجبوری کی صورت میں وہ طلاق یا خلع کے ذریعہ شوہر سے علیحدگی اختیار کرسکتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی احکام القرآن للجصاص: وقوله تعالى وعاشروهن بالمعروف أمر للأزواج بعشرة نسائهم بالمعروف ومن المعروف أن يوفيها حقها من المهر والنفقة والقسم وترك أذاها بالكلام الغليظ والإعراض عنها والميل إلى غيرها وترك العبوس والقطوب في وجهها بغير ذنب جرى مجرى ذلك نظير قوله تعالى فإمساك بمعروف أو تسريح بإحسان وقوله تعالى فإن كرهتموهن فعسى أن تكرهوا شيئا ويجعل الله فيه خيرا كثيرا يدل على أنه مندوب إلى إمساكها مع كراهته لها وقد روي عن النبي صلى الله عليه وسلم ما يوافق معنى ذلك حدثنا محمد بن بكر قال حدثنا أبو داود قال حدثنا كثير بن عبيد قال حدثنا محمد بن خالد عن معروف بن واصل عن محارب بن دثار عن ابن عمر عن النبي صلى الله عليه وسلم قال أبغض الحلال إلى الله تعالى الطلاق ، وحدثنا عبد الباقي بن قانع قال حدثنا محمد بن خالد بن يزيد النيلي قال حدثنا مهلب بن العلاء قال حدثنا شعيب بن بيان عن عمران القطان عن قتادة عن أبي تميمة الهجيمي عن أبي موسى الأشعري قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم تزوجوا ولا تطلقوا فإن الله لا يحب الذواقين والذواقات۔فهذا القول من النبي صلى الله عليه وسلم موافق لما دلت عليه الآية من كراهة الطلاق والندب إلى الإمساك بالمعروف مع كراهته لها وأخبر الله تعالى أن الخيرة ربما كانت لنا في الصبر على ما نكره الخ( ج 2 ص 109 ط: سہیل اکیڈمی)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70939کی تصدیق کریں
0     461
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات