طلاق

"میرا تم سے کوئی تعلق نہیں" کے الفاظ سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
70843
| تاریخ :
2024-02-12
معاملات / احکام طلاق / طلاق

"میرا تم سے کوئی تعلق نہیں" کے الفاظ سے طلاق کا حکم

میری شادی کو 14 سال ہو چکے ہیں اور میرا ایک مسئلہ ہے جس کے لئے مجھے رہنمائی کی ضرورت ہے ، آج سے تقریباً 3 سال پہلے میں نے مختلف مرتبہ اپنی بیوی کو میسج کیا کہ میرا تم سے کوئی تعلق نہیں ، پھر ایک بار میسج کیا کہ میرا تم سے کوئی تعلق نہیں ، پھر ایک بار میسج کیا کہ مجھے تمہارے ساتھ نہیں رہنا، میری نیت اس سے کچھ نہیں تھی اور نہ میں یہ کبھی چاہتا، ہم ابھی الگ رہ رہے ہیں ، اور میں چاہتا ہوں کہ مجھے صحیح رہنمائی ملے ، تاکہ آگے بڑھوں براہِ کرم میری رہنمائی فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مفتی غیب نہیں جانتا ، وہ سوال کے مطابق جواب دینے کا پابند ہوتاہے ، سوال کے سچ یاجھوٹ پر مبنی ہونے کی اصل ذمہ داری سوال کرنے والے پر عائد ہوتی ہیں ، اس مختصر تمہید کے بعد واضح ہو کہ سوال میں ذکر کردہ تفصیل اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو ، اور واقعۃً سائل نے مذکور الفاظ نیت اور مذاکرۂ طلاق کے بغیر کہے ہوں ، تو اس سے سائل کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی ، بلکہ وہ حسبِ سابق میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کر سکتے ہیں ، جبکہ آئندہ کے لئے اس قسم کے معاملات میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار: (كنايته) عند الفقهاء (ما لم يوضع له) أي الطلاق (واحتمله) وغيره (ف) الكنايات (لا تطلق بها) قضاء (إلا بنية أو دلالة الحال) وهي حالة مذاكرة الطلاق أو الغضب،الخ ( ج3 ص 296 باب الکنایات ط سعید)۔
وفیہ ایضاً: (وفي الغضب) توقف (الأولان) إن نوى وقع وإلا لا الخ (ج3 ص 301 باب الکنایات ط سعید )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70843کی تصدیق کریں
0     981
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات