طلاق

رخصتی و خلوت ہونے سے قبل متفرق طور پر تین طلاقیں دینے کا حکم

فتوی نمبر :
70680
| تاریخ :
2024-02-02
معاملات / احکام طلاق / طلاق

رخصتی و خلوت ہونے سے قبل متفرق طور پر تین طلاقیں دینے کا حکم

میرا آن لائن نکاح ہوا تھا ، میں نے لڑکے کو کبھی نہ دیکھا نہ ملاقات ہوئی ، بس آن لائن ہی دیکھا تھا، نکاح کے دو مہینے بعد غصے میں اس نے مجھے کال پر تین دفعہ کہا کہ میں تمہیں طلاق دیتا ہوں ، اور اس کے دو دن بعد میسج پر بھی لکھ کر یہی کہا کہ طلاق دیتا ہوں ، تو کیا یہ طلاق ہوگئی ہے ؟ تو کیا طلاق نامہ بنوانا پڑے گا ؟
(نوٹ) سائلہ سے بذریعۂ ٹیلی فون معلوم ہوا کہ نکاح میں لڑکی کی طرف سے وکیل اس کا والد بنا تھا ، اور لڑکے کی طرف سے وکیل اس کا خالو بنا تھا ، لڑکے نے بذریعۂ ویڈیو کال قبول ہے کہا تھا ، اور لڑکی نے نکاح نامہ پر دستخط بھی کیا تھا ، اور لڑکے کی جگہ پر اس کے خالو نے ایجاب و قبول کرنے کے ساتھ دستخط بھی کیا تھا ، اور دونوں کی فیملی مجلسِ عقد میں موجود تھی ، اور لڑکا ترکی میں ہے ، سائلہ نے اس کو صرف ویڈیو کال کے ذریعہ دیکھا تھا ، لہٰذا رخصتی اور خلوتِ صحیحہ بھی نہیں ہوئی ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ وضاحتی نوٹ کے مطابق جب لڑکے کی طرف سے اس کے خالو نے مجلسِ نکاح میں قبول کرلیا تھا تو یہ نکاح شرعاً درست منعقد ہوچکا تھا ، چنانچہ نکاح کے بعد خلوت اور رخصتی سے قبل اگر سائلہ کے شوہر نے واقعۃً متفرق طور پر طلاق کے الفاظ تین مرتبہ کہہ دیے ہوں، تو پہلی دفعہ کہنے سے ہی دونوں کا نکاح ختم ہوچکا ، اور بقیہ دو طلاقیں محل نہ ہونے کی وجہ سے لغو ہوگئی ہیں ، چونکہ اس صورت میں سائلہ پر عدت لازم نہیں ، لہٰذا سائلہ دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدر المختار: ومن شرائط الإیجاب والقبول: اتحاد المجلس لوحاضرین وإن طال (ج3، صـــ 14، ط:سعید)۔
وفی الھدایۃ: ولا ينعقد نكاح المسلمين إلا بحضور شاهدين حرين عاقلين بالغين مسلمين رجلين أو رجل وامرأتين عدولا كانوا أو غير عدول أو محدودين في القذف " قال رضي الله عنه اعلم أن الشهادة شرط في باب النكاح لقوله عليه الصلاة والسلام " لا نكاح إلا بشهود " اھ (ج2، صـــ5، ط: انعامیہ)۔
وفیھا ایضاً: فإن فرق الطلاق بانت بالأولى ولم تقع الثانية والثالثة وذلك مثل أن يقول أنت طالق طالق طالق لأن كل واحدة إيقاع على حدة إذا لم يذكر في آخر كلامه ما يغير صدره حتى يتوقف عليه فتقع الأولى في الحال فتصادفها الثانية وهي مبانة اھ (ج2، صـــ 71، ط: انعامیہ)۔
وفی الفقہ الإسلامی: يرى الحنفية: أنه يصح التوكيل بعقد الزواج من الرجل والمرأة إذا كان كل منهما كامل الأهلية أي بالغاً عاقلاً حراً؛ لأن للمرأة عندهم أن تزوج نفسها، فلها أن توكل غيرها في العقد؛ عملاً بالقاعدة الفقهية القائلة: كل ما جاز للإنسان أن يباشره من التصرفات بنفسه، جاز له أن يوكل غيره فيه، إذا كان التصرف يقبل النيابة اھ (ج7، صـــ 219، ط: رشیدیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سفیان رشید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70680کی تصدیق کریں
0     1086
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات