طلاق

ایک طلا ق کی نیت سے "میں تمیں طلا ق دیتا ہوں " کے الفاظ تین با ر کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
70360
| تاریخ :
2024-01-17
معاملات / احکام طلاق / طلاق

ایک طلا ق کی نیت سے "میں تمیں طلا ق دیتا ہوں " کے الفاظ تین با ر کہنے کا حکم

میں نے اپنی بیوی کو کہا وائس میسج کے ذریعے کہ میں تمہیں طلاق دیتا ہوں ،میں تمہیں طلاق دیتا ہوں ، میں تمہیں طلاق دیتا ہوں ، میری طلاق دینے کی نیت یہ تھی کہ میں ایک طلاق دوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ طلاق کے صریح اور واضح الفاظ استعمال کرتے وقت نیت کرنے کا شرعاً کوئی اعتبار نہیں ، بلکہ الفاظ طلاق کے مطابق بلانیت طلاق بھی شرعاً طلاق واقع ہوجاتی ہے ، لہذا سائل نے جب وائس میسج میں اپنی بیوی کو رخصتی و خلوت صحیحہ کے بعد تین بارطلاق کے الفاظ "میں تمہیں طلاق دیتا ہوں " کہہ دئیے، اگر چہ ایک طلاق دینے کی نیت سے کہے ہوں، تب بھی ان الفاظ سے سائل کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمت مغلظہ ثابت ہوچکی ہے ،اب رجوع نہیں ہوسکتا، اور حلالہ شرعیہ کے بغیر باہم عقد نکاح بھی نہیں ہو سکتا ، اس لیے میاں وبیوی پر فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرنا لازم ہے ، جبکہ عورت ایام عدت گزرنے کے بعدد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الھندیۃ: وإذا قال لامرأته أنت طالق وطالق ولم يعلقه بالشرط إن كانت مدخولة طلقت ثلاثا اھ (کتاب الطلاق الفصل الاول فی الطلاق الصریح ج1 ص355 ط:ماجدیۃ)۔
وفی الدر المختار : [فروع] كرر لفظ الطلاق وقع الكل، وإن نوى التأكيد دين اھ (باب طلاق غیر مدخول بہا ج3 ص293 ط: سعید )۔واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ظفراللہ نعمت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70360کی تصدیق کریں
0     1098
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات