طلاق

محض طلاق کا وسوسہ یا خیال آنے سے طلاق واقع ہوگی؟

فتوی نمبر :
70186
| تاریخ :
2024-01-06
معاملات / احکام طلاق / طلاق

محض طلاق کا وسوسہ یا خیال آنے سے طلاق واقع ہوگی؟

السلام علیکم ! میں اپنے رشتے کے بارے میں وسوسہ کا شکار ہوں، میرے ذہن میں ہر وقت بُرے خیالات آتے رہتے ہیں ، اور بعض اوقات مجھے ڈر لگتا ہے کہ اگر وسوسے کے دباؤ کی وجہ سے میں ان کو غیر ارادی طور پر کہہ دوں تو کیا ہوگا؟ برائے مہربانی میری رہنمائی کریں کہ میں اس صورتحال پر کیسے قابو پا سکتا ہوں؟ اللہ آپ کو میری مدد کا اجر دے گا ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ اسے اپنے رشتہ کے بارے میں کیا وساوس پیش آتے ہیں ، تاکہ اسی کے مطابق جواب دیا جاتا ، تاہم اگر سائل کو اپنی بیوی سے متعلق طلاق کے وساوس آتے ہوں ، تو جاننا چاہیئے کہ وقوعِ طلاق کےلئے الفاظِ طلاق کا تلفظ کرنا ضروری ہے ، بغیر الفاظ کہے محض طلاق کا خیال یا وسوسہ آنے سے شرعاً طلاق واقع نہیں ہوتی ، لہٰذا سائل کے ذہن میں فقط طلاق کے بُرے خیالات آنے سے اس کی منکوحہ پر اگرچہ کوئی طلاق واقع نہ ہوگی ، بشرطیکہ زبان سے واضح طور پر طلاق کے الفاظ ادا نہ کرے ، تاہم سائل کو چاہیئے کہ اس قسم کے خیالات و تصورات کی طرف زیادہ توجہ دینے اور اس میں پڑنے کے بجائے کسی دوسرے کام میں خود کو مشغول کردیاکرے ، تاکہ اس وساوس کی بیماری کا سدِ باب ہوسکے ، اور ایسے موقع پر " لاحول و لاقوۃ الا باللہ " کا ورد کرنا بھی مفید ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار تحت : ( قوله و ركنه لفظ مخصوص ) هو ما جعل دلالة على معنى الطلاق من صريح أو كناية فخرج الفسوخ على ما مر، وأراد اللفظ ولو حكما ليدخل الكتابة المستبينة وإشارة الأخرس والإشارة إلى العدد بالأصابع في قوله أنت طالق هكذا كما سيأتي ، وبه ظهر أن من تشاجر مع زوجته فأعطاها ثلاثة أحجار ينوي الطلاق ولم يذكر لفظا لا صريحا ولا كناية لا يقع عليه كما أفتى به الخير الرملي وغيره اھ ( ج 3 ، صـــ 230 ، ط : سعید ) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سفیان رشید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70186کی تصدیق کریں
0     1408
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات