طلاق

گن پوائنٹ پر طلاق نامہ سائن کروانے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
69924
| تاریخ :
2023-12-23
معاملات / احکام طلاق / طلاق

گن پوائنٹ پر طلاق نامہ سائن کروانے سے طلاق کا حکم

میرے شوہر نے طلاق کے پیپر پر دستخط کیے ہیں ، جو کہ ان سے زبردستی گن پوائنٹ پر کروائے گئے ہیں ، جبکہ ان کی نیت بھی نہیں تھی طلاق دینے کی تو کیا ایسی صورت میں طلاق ہو جائے گی ۔
نوٹ : سائلہ سے بذریعہ کال یہ معلوم ہوا کہ ان کے شوہر نے زبان سے الفاظ طلاق استعمال نہیں کیے ، بلکہ فقط طلاق نامہ پر دستخط کیے ہیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کا بیان اگر واقعتاً درست اور مبنی بر حقیقت ہو ، اس میں کسی قسم کی غلط بیانی سے کام نہ لیا گیا ہو ، اس طور پر کہ سائلہ کے شوہر سے گن پوائنٹ پر طلاق نامہ پر دستخط کروائے گئے ہوں ، اور دستخط نہ کرنے کی وجہ سے اسے جان جانے یا کسی عضو کے تلف ہونے کا یقین ہو ، جس کی وجہ سے اس نے بغیر نیت کے ، فقط طلاق نامہ پر دستخط کر دیے ہوں ، زبان سے الفاظِ طلاق کی ادائیگی نہ کی ہو ، تو اس سے شرعاً سائلہ پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، بلکہ دونوں کا نکاح برقرار ہے اور دونوں حسبِ سابق زندگی بسر کر سکتے ہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار تحت : ( قولہ لا اقرارہ بالطلاق ) ( الی قولہ ) ھذا ، وفی البحر ان المراد الاکراہ علی التلفظ بالطلاق ، فلو اکرہ علی ان یکتب طلاق امراتہ فکتب لا تطلق ، لان الکتابۃ اقیمت مقام العبارۃ باعتبار الحاجۃ و لا حاجۃ ھنا ( کتا ب الطلاق ، ج 3 ، ص 236 ، ط : سعید ) ۔
وفی البحر الرائق : ( قولہ و لو مکرھا ) ( الی قولہ ) و قیدنا بکونہ علی النطق لانہ لو أکرہ علی أن یکتب طلاق امراتہ فکتب لا تطلق لأن الکتابۃ أقیمت مقام العبارۃ باعتبار الحاجۃ و لا حاجۃ ھنا کذا فی الخانیۃ ع فی البزازیہ أکرہ علی طلاقھا فکتب فلانۃ بنت فلان طالق لم یقع اھ ( کتاب الطلاق ، ج 3 ، ص 246، ط : ماجدیہ ) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69924کی تصدیق کریں
0     964
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات