طلاق

نکاح ہوجانے کے بعد لڑکے کا پردیس چلے جانا اور رابطہ منقطع ہونے کی صورت میں لڑکی کیلئے حکمِ شرعی

فتوی نمبر :
69869
| تاریخ :
2023-12-20
معاملات / احکام طلاق / طلاق

نکاح ہوجانے کے بعد لڑکے کا پردیس چلے جانا اور رابطہ منقطع ہونے کی صورت میں لڑکی کیلئے حکمِ شرعی

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم دو بہنوں کا نکاح اپنے چچا کے بیٹوں کے ساتھ نو سال قبل ہوا، رخصتی وغیرہ کچھ نہیں ہوا، ہم افغانی فیملی سے ہیں، ابھی جب افغانی لوگوں کو ملک سے بھیج دیا گیا ہے تو وہ بھی چلے گئے سے ہیں، اب ہمارے پاس ان سے رابطے کا کوئی راستہ نہیں ہے، لہذا آپ بتائیں کہ ہمارا نکاح ختم کرانے کا کیا طریقہ ہو سکتا ہے تا کہ ہم اُس طریقہ کے مطابق اپنا نکاح ختم کرا کے کہیں اور نکاح کی ترتیب بنائیں، رہنمائی فرما کرمشکور ہوں۔

واضح ہو کہ یہ نکاح ہمارے والد اور چچا وغیرہ نے کروایا تھا، جس وقت ہماری عمر چودہ پندرہ سال تھی، ہم نے کسی نکاح نامہ پر دستخط نہیں کیا، جبکہ جس چچا نے ہم سے زبانی اجازت لی تھی ہم نے اس کو اجازت دینے سے منع کیا تھا کہ ہمیں یہ نکاح قبول نہیں ہے، جس پر اس نے کہا کہ ایک تھپڑ لگاؤں گا ہماری بے عزتی مت کرواؤ! جس پر ہم نے کہا کہ ٹھیک ہے ہمیں قبول ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور دونوں لڑکیوں کا نکاح اگر باقاعدہ شرعی گواہان کی موجودگی میں ایجاب و قبول کے ساتھ ہوا تھا تو یہ نکاح شرعاً منعقد ہو چکا ہے، لہذا جب تک دونوں شوہراپنی بیویوں کو طلاق یا خلع نہ دے دیں تو نکاح ختم نہیں ہوگا اور دوسری جگہ نکاح بھی جا ئز نہ ہوگا۔
جبکہ مذکور دونوں چچا کے بیٹوں سے رابطے کیلئے سرکاری و سفارتی ذرائع استعمال کیے جا سکتے ہیں، یا دیگر متعلقین کے ذریعے سے اُن تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، چنانچہ رسائی کے بعد اگر دونوں رخصتی کیلئے آمادہ ہوں تو ٹھیک، ورنہ ان کو طلاق کیلئے آمادہ کرکے جدائی اختیار کی جا سکتی ہے، اور طلاق ہو جانے کی صورت میں دونوں لڑکیوں پر عدت لازم نہ ہوگی، بشرطیکہ لڑکا لڑکی کے درمیان خلوت نہ ہوئی ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الهداية: النكاح ينعقد بالإيجاب والقبول۔اھ (1/185)
وفی الفتاوىٰ الهندية: لا يجوز للرجل أن يتزوج زوجة غيره وكذلك المعتدة، كذا في السراج الوهاج. سواء كانت العدة عن طلاق أو وفاة أو دخول في نكاح فاسد أو شبهة نكاح، كذا في البدائع۔اھ (1/280)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69869کی تصدیق کریں
0     429
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات