طلاق

شدید غصے میں دی گئی طلاقوں کا حکم

فتوی نمبر :
69690
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

شدید غصے میں دی گئی طلاقوں کا حکم

السلام علیکم!
میں حلفاً بیان کرتا ہوں کہ کچھ دنوں سے میرے مالی حالات ٹھیک نہیں تھے ، روز جھگڑا میاں بیوی کے درمیان ہوتا تھا ، اس دفعہ بھی جھگڑا ہوا اور میں شدید غصے میں آ گیا ، دل کی طرف سے کوئی لہر سی اٹھی اور دماغ میں گئی ایسے کہ گوں گوں کی آواز آنے لگی شدید غصے کی وجہ سے ، جسم کانپنے لگ گیا ، پتہ نہیں چلا بس غصے میں تین دفعہ ”طلاق“ کا لفظ بول دیا , خود پہ کنٹرول نہیں کر پا رہا تھا ، جب غصہ ٹھنڈا ہوا تو افسوس کرنے بیٹھ گیا ، یہ کیا کر بیٹھا ، رونے لگ گیا، پلیز مفتی صاحب کوئی رہنمائی کر دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ غصہ کی حالت میں بھی طلاق دینے سے شرعاً طلاق واقع ہو جاتی ہے، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں سائل اگرچہ غصہ میں تھے، لیکن اگر طلاق دیتے وقت سائل کے ہوش و حواس سالم تھے(جیسا کہ سوال سے معلوم ہورہا ہے) تو اس دوران سائل نے بیوی کو جو الفاظ کہہ دیے ، اس سے سائل کی بیوی پر تینوں طلاق واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی ہے، اب رجوع نہیں ہو سکتا اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہو سکتا ،لہٰذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں اور میاں بیوی والے تعلقات ہر گز قائم نہ کریں، ورنہ دونوں سخت گنہگار ہوں گے،جبکہ عورت عدّت گزارنے کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوہے۔

اور حلالۂ شرعیہ یہ ہےکہ عورت اپنےشوہرسےعلیحدگی اورعدّت طلاق گزارنےکےبعدبغیرکسی شرط کےکسی دوسرے مسلمان سےنکاح کرےاور حقوقِ زوجیت اداکرے،چنانچہ اگر وہ دوسراشخص بھی اس سےایک مرتبہ ہمبستری (جو کہ حلالۂ شرعیہ کےتحقق کے لئے ضروری ہے)کے فوراً بعد یا پھر ازدواجی زندگی کےکچھ عرصہ بعدطلاق دیدے ، یا بیوی سےپہلےشوہرکاانتقال ہو جائے ، بہرصورت اس کی عدّت گزارنے کے بعد اگر وہ پہلےشوہرکےنکاح میں آنا چاہے ، اور پہلا شوہربھی اس کو رکھنے پر رضامند ہو،تو نئے مہرکےساتھ دوگواہوں کی موجودگی میں دوبارہ عقدِنکاح کر کے باہم میاں بیوی کی حیثیت سے زندگی بسر کر سکتے ہیں ، تاہم حلالہ اس شرط کے ساتھ کرنا کہ زوجِ ثانی بیوی کو نکاح کے بعد طلاق دے گا ، تاکہ وہ زوجِ اول کے لئے حلال ہو جائے مکروہ ہے ، جس پر احادیثِ مبارکہ میں سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں ، البتہ بغیرکسی شرط کےا س کےساتھ نکاح کرنابلاشبہ جائزاوردرست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی: {فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ} (البقرة: 230)
و فی صحیح البخاری: عن عائشة "ان رجلا طلق امراته ثلاثا فتزوجت، فطلق، فسئل النبي صلى الله عليه و سلم: اتحل للاول؟ قال: لا حتى يذوق عسيلتها كما ذاق الاول".(5261)
و فی صحیح البخاری: قال الليث، عن نافع: كان ابن عمر إذا سئل عمن طلق ثلاثا قال: لو طلقت مرة أو مرتين، فإن النبي صلى الله عليه و سلم أمرني بهذا، فإن طلقتها ثلاثا حرمت حتى تنكح زوجا غيرہ"(5264)-
و في الهندية: و إن كان ‌الطلاق‌ ثلاثا في الحرة و ثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا و يدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها، كذا في الهدايةالخ(1/473)-
و فی الشامیة: (قوله لتركه الإضافة) أي المعنوية فإنها الشرط و الخطاب من الإضافة المعنوية، و كذا الإشارة نحو هذه طالق، و كذا نحو امرأتي طالق و زينب طالق. اھ۔(الی قوله) و لا يلزم كون الإضافة صريحة في كلامه؛ لما في البحر لو قال: طالق فقيل له من عنيت؟ فقال امرأتي طلقت امرأته. (الی قوله) لو قال: امرأة طالق أو قال طلقت امرأة ثلاثا و قال لم أعن امرأتي يصدق اهـ و يفهم منه أنه لو لم يقل ذلك تطلق امرأته ، لأن العادة أن من له امرأة إنما يحلف بطلاقها لا بطلاق غيرها ، فقوله إني حلفت بالطلاق ينصرف إليها ما لم يرد غيرها لأنه يحتمله كلامه ، اهـ(3/248)-
و فی بدائع الصنائع: أما الصريح فهو اللفظ الذي لا يستعمل إلا في حل قيد النكاح، و هو لفظ الطلاق أو التطليق مثل قوله: " أنت طالق " أو " أنت الطلاق، أو طلقتك، أو أنت مطلقة " مشددا، سمي هذا النوع صريحا؛ لأن الصريح في اللغة اسم لما هو ظاهر المراد مكشوف المعنى عند السامع من قولهم: صرح فلان بالأمر أي: كشفه و أوضحه، و سمي البناء المشرف صرحا لظهوره على سائر الأبنية، و هذه الألفاظ ظاهرة المراد؛ لأنها لا تستعمل إلا في الطلاق عن قيد النكاح فلا يحتاج فيها إلى النية لوقوع الطلاق؛ إذ النية عملها في تعيين المبهم و لا إبهام فيها. و قال الله تعالى ﴿فطلقوهن لعدتهن﴾ (الطلاق:١) شرع الطلاق من غير شرط النية. و قال: ﴿الطلاق مرتان (البقرة:٢٢٩)مطلقا . اھ (الی قوله) و حال الغضب و مذاكرة الطلاق دليل إرادة الطلاق ظاهرا فلا يصدق في الصرف عن الظاهر (3/101)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شہزاد ذوالفقار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69690کی تصدیق کریں
0     546
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات