طلاق

"تو میری بیوی نہیں"کہنے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
69453
| تاریخ :
2023-11-28
معاملات / احکام طلاق / طلاق

"تو میری بیوی نہیں"کہنے سے طلاق کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے اپنی بیوی سے میسج پر بات کرتے ہوئے جھگڑے کے دوران غصے میں کہا "تو طلاق ہے" اسکے بعد دو مرتبہ کہا کہ "تو میری بیوی نہیں ہے"پھرکہا کہ "تو مجھ سے نہیں ہے"اور پھر کہا کہ "میں نہیں چاہتا کہ دوبارہ تم سے نکاح کروں" آپ مجھے بتائیں کہ کتنی طلاقیں واقع ہوئیں اور اس کے بعد اب دوبارہ رجوع کی کیا صورت ہوگی؟ جو بھی حکمِ شرعی ہو تحریر فرمائیں!
نوٹ: سائل کا کہنا ہے کہ میری نیت ایک ہی طلاق کی تھی ، جبکہ بعدکے تمام کنائی جملوں سے مزید کسی طلاق کی نیت نہیں تھی بلکہ پہلی طلا ق کے متعلق خبر دینا مقصود تھا کہ میں طلاق دے چکا ہوں ا ب تو میری بیوی نہیں رہی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل نے جب بذریعہ میسج اپنی بیوی کو مذکور الفاظ "تو طلاق ہے" کہے تو اس سے سائل کی بیوی پر ایک طلاقِ رجعی واقع ہوگئی ، جبکہ بعد کے جملوں سے سائل کی بیوی پر مزید کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی ، لہذا سائل اگر دورانِ عدت زبانی طور پر رجوع کرلے ، یاشہوت کے ساتھ بیوی کو چھو لے تو اس سے رجوع درست ہو جائے گا اور دونوں کا نکاح حسبِ سابق برقرار رہے گا ، ورنہ دورانِ عدت رجوع نہ کرنے کی صورت میں عدت گزرنے پر دونوں کا ختم ہو جائے گا اور عورت دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوگی ، تاہم عدت گزرنے کے بعد بھی اگر دونوں میاں بیوی دوبارہ ایک ساتھ رہنے کیلئے آمادہ ہوں تو اس کیلئے باقاعدہ شرعی گواہان کی موجودگی میں نئے حقِ مہر کے تقرر کے ساتھ ایجاب و قبول کر کے تجدیدِنکاح لازم ہوگا ، بہر صورت سائل کو آئندہ کیلئے فقط دو طلاقوں کا اختیار باقی رہے گا ، اسلئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوىٰ الهندية : و لو قال لامرأته لست لي بامرأة أو قال لها ما أنا بزوجك أو سئل فقيل له هل لك امرأة فقال لا فإن قال أردت به الكذب يصدق في الرضا و الغضب جميعا و لا يقع الطلاق و إن قال نويت الطلاق يقع۔اھ (1/375)۔
و في الھداية : و اذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية او تطليقتين فله أن يراجعھا في عدتھا۔اھ (2/405)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69453کی تصدیق کریں
2     2063
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات