مروجہ بینکاری

سود کی رقم سے کنورزن (Conversion )فیس اداء کرنا

فتوی نمبر :
68661
| تاریخ :
0000-00-00
جدید فقہی مسائل / بینکاری / مروجہ بینکاری

سود کی رقم سے کنورزن (Conversion )فیس اداء کرنا

میں نے ایک عدد رہائشی مکان فروخت کیا مذکورہ مکان پہلے تین دفعہ فروخت ہو چکا تھا اور یہ کالونی 1986 میں ڈویلپ ہوئی تھی ، اب کنٹونمنٹ والے 240000 دو لاکھ چالیس ہزار روپے conversion Fees لے رہے ہیں ، کہ جب کالونی بنی تھی تو" زرعی "سے 'سکنی" میں تبدیلی کی فیس نہیں دی گئی تھی ، اب آڈٹ اعتراض لگا ہے ،کیا میں یہ ناجائز فیس سود کی رقم سے ادا کر سکتا ہوں ؟شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ سودی لین دین شرعاً ناجائز اور حرام ہے ،جس سے اجتناب لازم ہے ،تاہم اگر کسی نے سودی معاملہ کرکے سودی رقم حاصل کی ہو تویہ رقم اسکے مالک کو واپس کرنا ، اور اسکے معلوم نہ ہونے یا اس تک رسائی نہ ہونے کی صورت میں وہ رقم بلانیتِ ثواب صدقہ کرنا لازم ہے ، لہذا سائل کیلئے سودی رقم کو فیس کی ادائیگی میں صرف کرنا درست نہیں بلکہ اگر اس رقم کا مالک معلوم نہ ہو تو اسے بلانیتِ ثواب صدقہ کردینا لازم اور ضروری ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار : و الحاصل أنه إن علم أرباب الأموال و جب رده عليهم ، و إلا فإن علم عين الحرام لا يحل له و يتصدق به بنية صاحبه ، و إن كان مالا مختلطا مجتمعا من الحرام و لا يعلم أربابه و لا شيئا منه بعينه حل له حكما ، و الأحسن ديانة التنزه عنه(5/99)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
احمداللہ مولاداد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68661کی تصدیق کریں
0     413
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اے ٹی ایم کیلئے دکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اسکین   مروجہ بینکاری 0
  • سودی بینکوں میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانے کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 1
  • ایم سی بی بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • ریٹائرڈ بینکر کے گھر رشتہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک اپلیکشن کے استعمال پر کیش بیک کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • حکومتی سبسڈی اسکیم کے تحت یو بی ایل بینک سے گاڑی خریدنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • Engaging in conventional banks documents

    یونیکوڈ   انگلش   مروجہ بینکاری 0
  • سود کی رقم سے کنورزن (Conversion )فیس اداء کرنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • کمرشل بینک کی ڈیوڈنڈ(منافع کی ایک صورت) کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • ایم سی بی بینک کے میچول فنڈ میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 1
  • سودی بینک میں ’’سیونگ اکاؤنٹ‘‘ کُھلوانا- کریڈٹ کارڈ کے استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • میزان بینک سے گھر بنوانے اور سولر پینل لگوانےکا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • غیر مسلم ممالک میں مورگیج پر گھر خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک میں منافع کے لئے رقم رکھوانا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • نیشنل بینک کے "اعتماد ماہانہ بچت اکاؤنٹ" کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • سیونگ اکاؤنٹ میں ملنے والی سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • اسٹیٹ بینک میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   مروجہ بینکاری 0
  • عام بینکوں کی لیزنگ کے بارے میں شرعی حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • ”البرکہ، المیزان ، الفلاح “کے ذریعہ کار لیزنگ کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک سے لیز پر گاڑی خریدنے میں کیا شرائط ہیں؟

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • کاروبار کی غرض سے بینک سے قرض لینا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • گاڑی خریدنے کےلئے بینک سے سودی قرض لینا-نمازِ جمعہ کا طریقہ اور اس کو چھوڑنے والے کاحکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • دوست کے پیسے کوسود کے عوض معاف کروانا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
Related Topics متعلقه موضوعات