طلاق

جادوئی اثر کی وجہ سے دی جانے والی تین طلاقوں کا حکم

فتوی نمبر :
68547
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

جادوئی اثر کی وجہ سے دی جانے والی تین طلاقوں کا حکم

ترجمہ :السلام علیکم حضرت میں نے اپنی پسند شادی کی تھی جس سے میرے گھر والے راضی نہیں تھے ، اچانک میں بیمار ہو گیا تھا ،جھٹکے لگتے تھے اور میرے جسم کی لفٹ سائٹ کام چھوڑ جاتی تھی ، میں نے اپنا علاج کروایا مگر پیسے ختم ہو گئے ،رینٹ کے گھر میں رہتے تھے ،میری وائف نے بولا مجھے ماں کے گھر چھوڑو اور تم اپنے ابا کے گھر جاؤ جب تک سیلری بھی آجائے گی اپنا ٹریٹمنٹ کروا کے آجانا حضرت اسی دوران مجھے پھر جھٹکے لگے ،میرے گھر والے ہسپتال سے بھی ٹریٹمنٹ کروا رہے تھے ساتھ میں روحانی بھی ،تو بابا اور مولویوں کا کہنا یہ تھا کہ اس کی وائف نے کالا جادو کیا ہے ،کوئی کہتا ہے کہ تعویذ کھلائے ہیں، کوئی کہتا ہے کہ پلائے ہیں ،میرے ذہن میں یہ بات ڈال دی گئی کہ جو ہے وہ تمہاری وائف نے کروایا ہے،پھر ایک دن مجھے میری بیوی کے پاس لے گئے اور گھر سے والد صاحب بول کے گئے کہ طلاق دینی ہے ،اس نے تم پہ کالا جادو تعویذ کروائے ہیں ،حضرت میرا دماغ کام نہیں کر رہا تھا میں نے باپ کے بولنے پہ تین بار طلاق دے دی ،اس کے بعد ایک دن میں گھر پہ رات کو بے ہوش ہو گیا ،مجھے جناح ہسپتال لے گئے تو اٹھارہ دن ٹریٹمنٹ کے بعد مجھے ہوش آیا تب جا کے پتہ چلا کہ مجھے مرگی ہے ، اور حضرت اس طلاق کو نہ میں مانتا ہوں نہ میری وائف مگر فی الحال ہمارے درمیان علیحدگی ہے براہ مہربانی اس کا کوئی حل نکالیں ،یا رہنمائی کریں کہ ہم رجوع کر سکتے ہیں تو کس طرح ،مہربانی ہو گی آپ کی ۔
نوٹ: میں نے ان الفاظ سے تین بار طلاق دی ہے کہ میں تمہیں طلاق دیتا ہوں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق سائل اگرچہ ذہنی بیماری میں مبتلاء تھے ،لیکن سائل کے درج کردہ بیان سے معلوم ہوتا ہے ،کہ طلاق دیتے وقت سائل کا ذہنی توازن مکمل صحیح سالم تھا ،اور وہ اپنے ہوش و حواس میں تھے ،چنانچہ اس دوران جب سائل نے اپنی بیوی کو مذکور الفاظ " میں تمہیں طلاق دیتا ہوں " تین بار کہہ دیے تو اس سے سائل کی بیوی پر تین طلاقیں واقع ہوکر حرمت مغلظہ ثابت ہوچکی ہے ،اب رجوع نہیں ہو سکتا اور نہ ہی حلالہء شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقد نکاح ہو سکتا ہے ،جبکہ عورت ایام عدت کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے ۔
اور حلالہ شرعیہ یہ ہےکہ عورت اپنےشوہرسےعلیحدگی اورعدتِ طلاق گزارنےکےبعدبغیرکسی شرط کےکسی دوسرے مسلمان سےنکاح کرے اور حقوقِ زوجیت اداکرے،چنانچہ اگر وہ دوسراشخص بھی اس سےایک مرتبہ ہمبستری(جو کہ حلالہ شرعیہ کےتحقق کےلیےضروری ہے) کےفوراً بعد یا پھرازدواجی زندگی کےکچھ عرصہ بعدطلاق دیدے،یا بیوی سے پہلے شوہر کا انتقال ہو جائے بہر صورت اس کی عدت گزارنے کے بعد اگر وہ پہلے شوہر کے نکاح میں آناچاہے،اورپہلاشوہربھی اس کورکھنےپررضا مند ہو،تونئے مہرکےساتھ دوگواہوں کی موجودگی میں دوبارہ عقدنکاح کرکے باہم میاں بیوی کی حیثیت سےزندگی بسرکرسکتے ہیں،تاہم حلالہ اس شرط کےساتھ کرناکہ زوج ثانی بیوی کونکاح کےبعدطلاق دےگا،تاکہ وہ زوج اول کےلئے حلال ہوجائےمکروہ ہے،جس پر احادیث مبارکہ میں سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں،البتہ بغیرکسی شرط کےا س کےساتھ نکاح کرنابلاشبہ جائزاوردرست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی:{فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ} [البقرة: 230]
و فی الفتاوى الهندية: و كذلك المعتوه لا يقع طلاقه أيضا و هذا إذا كان في حالة العته أما في حالة الإفاقة فالصحيح أنه واقع هكذا في الجوهرة النيرة.(1/353)
و فی الشامیۃ :وكذا يقال فيمن اختل عقله لكبر أو لمرض أو لمصيبة فاجأته: فما دام في حال غلبة الخلل في الأقوال و الأفعال لا تعتبر أقواله وإن كان يعلمها و يريدها اھ(3/244)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68547کی تصدیق کریں
0     1030
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات