مکروہات

کمر کے پیچھے ہاتھ باندھ کر چلنا منع ہے؟

فتوی نمبر :
68473
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

کمر کے پیچھے ہاتھ باندھ کر چلنا منع ہے؟

کیا کمرکے پیچھے ہاتھ باندھ کے چلنا حرام ہے ؟ میں نے ایک ویڈیو دیکھی تھی جس میں ایک مفتی صاحب فرما رہے تھے کہ کمر کے پیچھے ہاتھ باندھ کے چلنا منع ہے ، کیونکہ جو لوگ جہنم میں داخل کیے جائیں گے ان کے ہاتھ کمر کے پیچھے ہونگے ، لیکن انہوں نے کسی حدیث کا حوالہ نہیں دیا جس میں ایسا کرنا منع فرمایا گیا ہو ، برائے مہربانی وضاحت فرما دیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کمر کے پیچھے ہاتھ باندھ کر چلنے کو جہنمیوں کی علامت قرار دینے سے متعلق کوئی صریح روایت تو ہمیں نہیں ملی ، تاہم بروز قیامت جن لوگوں کو ان کا اعمال نامہ بائیں ہاتھ میں دینے کا تذکرہ آیا ہے ، وہاں اس کی ایک صورت یہ بھی ذکر کی گئی ہے کہ ایسے لوگوں کے ہاتھ ان کے کمر پیچھے ہوں گے ، اس لئے ان کے ساتھ مشابہت سے بچنے کی خاطر اس طرح ہاتھ نہ باندھنا بہر حال بہتر ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

و فی مشکاۃ المصابیح : عن عائشة أنها ذكرت النار فبكت فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم: ما يبكيك قالت : ذكرت النار فبكيت فهل تذكرون أهليكم يوم القيامة؟ فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " أما في ثلاثة مواطن فلا يذكر أحد أحدا : عند الميزان حتى يعلم : أيخف ميزانه أم يثقل؟ و عند الكتاب حين يقال (هاؤم اقرؤوا كتابيه) حتى يعلم : أين يقع كتابه أفي يمينه أم في شماله؟ أم من وراء ظهره ؟ و عند الصراط : إذا وضع بين ظهري جهنم ، رواه أبو داود ۔
و فی مرقاۃ المصابیح تحت ھذا الحدیث : (حتى يعلم : أين يقع كتابه، أفي يمينه أم في شماله من وراء ظهره؟) . كذا في سنن أبي داود و بعض نسخ المصابيح و في أكثرها : أو من وراء ظهره، و في جامع الأصول : أم بدل (أو) ، و الأول أوفق للجمع بين معنى الآيتين : {و أما من أوتي كتابه بشماله فيقول ياليتني لم أوت كتابيه ، و أما من أوتي كتابه وراء ظهره - فسوف يدعو ثبورا – و يصلى سعيرا} الكشاف، قيل : يغل يمناه إلى عنقه و تجعل شماله وراء ظهره و يؤتى كتابه بشماله من وراء ظهره، و قيل : تخلع يده اليسرى من وراء ظهره، كذا ذكره الطيبي رحمه الله الخ ۔( باب الحساب و القصاص و المیزان ، ج ۔ 9 ص ۔ 504 ط ۔ مکتبہ حقانیہ ) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد صدیق سردار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68473کی تصدیق کریں
0     1341
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پب جی گیم کھیلنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ناپاکی کی حالت میں بال رنگنا یا منڈوانا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
Related Topics متعلقه موضوعات