قرض

ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

فتوی نمبر :
68303
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / قرض

ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

آج سے تقریباً پانچ سال پہلے سعودی عرب ملک میں ایک دوست نے دوسرے دوست سےدس ہزار ریال قرضہ لیا،جس دوست نے قرضہ لیا تھا اس نے وہ رقم سعودی عرب میں ہی استعمال کی تھی، اب مقروض دوست قرضہ واپس کرنا چاہ رہا ہے، لیکن جس دوست نے قرضہ دیا ہے وہ کہہ رہا ہے کہ قرضہ پاکستانی روپے میں واپس کرو ،کیونکہ پاکستان میں ریال کی قیمت زیادہ بن رہی ہے، اس بات کو جواز بنا کر اس کو اپنے حق کے طور پر مانگ رہا ہے،شرعاً اس معاملہ کا کیا حکم ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جس کرنسی میں قرض دیا جائے تو مقروض کے ذمہ اسی کرنسی میں قرض کی واپسی لازم ہوگی ،عاقدین کی رضامندی کے بغیر کسی دوسری جنس میں قرض کی واپسی کا مطالبہ کرنا درست نہیں ،چنانچہ صورتِ مسئولہ میں اگر مذکور شخص نے اپنے دوست کو براہِ راست دس ہزارسعودی ریال بطورِ قرض دیے تھے تو مقروض پر وہی سعودی دس ہزار ریال لوٹانا لازم ہے ،مقروض کی رضامندی کے بغیر اس سے پاکستانی رقم کا مطالبہ کرنا درست نہیں ،

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الرد : (قوله فلا عبرة بغلائه و رخصه) فيه أن الكلام في الكساد، و هو ترك التعامل بالفلوس و نحوها كما قلنا، و الغلاء و الرخص غيره، و كأنه نظر إلى اتحاد الحكم فصح التفريع تأمل.و في كافي الحاكم لو قال: أقرضني دانق حنطة فأقرضه ربع حنطة، فعليه أن يرد مثله و إذا استقرض عشرة أفلس، ثم كسدت لم يكن عليه إلا مثلها في قول أبي حنيفة، و قالا: عليه قيمتها من الفضة يستحسن ذلك و إن استقرض دانق فلوس أو نصف درهم فلوس، ثم رخصت أو غلت لم يكن عليه إلا مثل عدد الذي أخذه،اھ(5/162)۔
و فی بدائع الصنائع : (وجه) قولهما أن الواجب في باب القرض رد مثل المقبوض، و قد عجز عن ذلك؛ لأن المقبوض كان ثمنا، و قد بطلت الثمنية بالكساد، فعجز عن رد المثل؛ فيلزمه رد القيمة كما لو استقرض رطبا، فانقطع عن أيدي الناس؛ أنه يلزمه قيمته؛ لما قلنا كذا هذا، و لأبي حنيفة أن رد المثل كان واجبا، و الفائت بالكساد ليس إلا وصف الثمنية، و هذا وصف لا تعلق لجواز القرض به.اھ(7/395)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حشمت علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68303کی تصدیق کریں
0     1448
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات