طلاق

کورٹ میرج کے بعد ، لڑکی کے والدین کا زبردستی طلاق کروانا

فتوی نمبر :
68242
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

کورٹ میرج کے بعد ، لڑکی کے والدین کا زبردستی طلاق کروانا

میں نے اور میری زوجہ نے کورٹ میرج کی تھی اس کے بعد اس کے والد اسے لے کے گۓ ،اب زبردستی طلاق کا بول رہے ہیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ عاقل بالغ اولاد کا اپنے والدین اور قریبی اولیاء کی اجازت کے بغیر کورٹ میرج کرنا بڑی جسارت ہے ، معزز خاندانوں میں اس طرح کے نکاح کو سخت معیوب سمجھا جاتا ہے اور عموماً اس طرح کا نکاح چونکہ والدین کی دعاؤں سے خالی ہوتا ہے اس لئے اکثر اوقات نوبت طلاق تک پہنچ جاتی ہے ۔
لہذا سائل اور اس کی بیوی کا اولیاء کی اجازت و رضامندی کے بغیر کورٹ میرج کرلینا انتہائی نامناسب طرزِ عمل تھا ، تاہم اگر یہ نکاح باقاعدہ گواہوں کی موجودگی میں ، مہرِمثل کے ساتھ کفوء میں ہوا ہو تو شرعاً یہ نکاح منعقد ہوچکا ہے ، اب سائل کو چاہیۓ کہ اپنے سسر کو کسی طرح راضی کرکے اس رشتے کو برقرار رکھے ،البتہ لڑکی یا سائل کے اولیاء اگراس رشتے کو برقرار رکھنے پر رضامند نہ ہو اور ان کی رضامندی کے بغیر اس رشتے کو برقرار رکھنے میں خاندانی اختلافات اور تنازعات کا اندیشہ ہو ، تو ایسی صورت میں سائل کو چاہیۓ کہ اپنی بیوی کو طلاق دیکر اپنے نکاح کی بندھن سے آزاد کردے تاکہ اولیاء کی رضامندی سے وہ کسی دوسری جگہ نکاح کرسکے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار : فنفذ نکاح حرۃ مکفۃ بلا رضا (ولی) و الاصل ان کل من تصرف فی مالہ تصرف فی نفسہ۔(56/3)۔
و فی فتح القدیر: و ینعقد نکاح الحرۃ العاقلۃ البالغۃ برضاھا و ان لم یعقد علیھا ولی بکراً او ثیبا (الی قولہ) انہ لایجوز فی غیر الکفوء۔(157/3)۔
و فی الدرالمختار : و یقع طلاق کلّ زوج بالغ عاقل و لو عبداً أو مکرهاً فإن طلاقه صحیح۔(236/3)۔


واللہ تعالی اعلم بالصواب
میر اٖفضل اکبر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68242کی تصدیق کریں
0     605
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات