طلاق

"میں نے تمہیں تمہارے کہنے پر فیصلہ دیا"کہنے سے طلاق واقع ہونے کا حکم

فتوی نمبر :
68205
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

"میں نے تمہیں تمہارے کہنے پر فیصلہ دیا"کہنے سے طلاق واقع ہونے کا حکم

السلام علیکم !مفتی صاحب لڑائی میں شوہرنے بیوی سے کہا "میں تمہیں فیصلہ دوں" یا( چپ ہو جا ورنہ فیصلہ دے دوں گا) "اور شوہر کی نیت طلاق کی نہ ہو تو جواب میں بیوی کہے" ہاں دے دو" اور شوہر کہے" میں نے تمہیں تمہارے کہنے پر فیصلہ دیا "شوہر کی نیت طلاق کی نہیں تھی محض بیوی کو ڈرانے کی تھی اس نے سن رکھا تھا کہ ان گول مول الفاظ سے طلاق واقع نہیں ہوتی تو آپ اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں جزاک اللہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ "فیصلہ دیدیا،یافیصلہ دیتا ہوں "جیسے الفاظ کنایا ت میں سے ہیں اور یہ الفاظ بیوی کو طلاق دینے کی غرض سے بھی استعمال کئے جاتے ہیں ،لہذا سوال میں ذکرکردہ بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو اس طور پر کہ میاں بیوی کے درمیان بحث و مباحثہ اور تکرار کے دوران شوہر نے بیوی کوخاموش کرانے اور تنبیہ کے طور پر یہ کہہ دیا "کہ فیصلہ دوں،یاچپ ہوجا ورنہ فیصلہ دے دونگا " کے بعد بیوی کے مطالبے پر یہ الفاظ کہہ دیے ہوں "میں نے تمہیں تمہارے کہنے پر فیصلہ دیا"ایسی صورت میں یہ مذاکرۃطلاق شمار ہوگا ،اور اس دوران شوہر کی طرف سے طلاق کی نیت نہ ہونے کااعتبار نہیں کیاجائے گا بلکہ مذکور الفاظ سے اس کی بیوی پر ایک طلاق بائن واقع ہوکر میاں بیوی کے درمیان نکاح ختم ہوچکا ہے، جس کے بعد رجوع نہیں ہو سکتا ، البتہ اگر دونوں میاں بیوی دوبارہ ایک ساتھ رہنے پر رضامند ہوں تو گواہان کی موجودگی میں نئےحق مہر کے تقرر کے ساتھ تجدید نکاح کر کے ایک ساتھ میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کر سکتے ہیں ، تاہم آئندہ کے لئے شوہر کے پاس فقط دو طلاقوں کا اختیار ہوگا، اس لئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں احتیاط سے کام لینا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی ردالمحتار : (قوله توقف الأولان) أي ما يصلح ردا و جوابا و ما يصلح سبا و جوابا و لا يتوقف ما يتعين للجواب بيان ذلك أن حالة الغضب تصلح للرد و التبعيد و السب و الشتم كما تصلح للطلاق، و ألفاظ الأولين يحتملان ذلك أيضا فصار الحال في نفسه محتملا للطلاق و غيره، فإذا عنى به غيره فقد نوى ما يحتمله كلامه و لا يكذبه الظاهر فيصدق في القضاء، بخلاف ألفاظ الأخير: أي ما يتعين للجواب لأنها و إن احتملت الطلاق و غيره أيضا لكنها لما زال عنها احتمال الرد و التبعيد و السب و الشتم اللذين احتملتهما حال الغضب تعينت الحال على إرادة الطلاق فترجح جانب الطلاق في كلامه ظاهرااھ(3/301)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
احمداللہ مولاداد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68205کی تصدیق کریں
1     1284
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات