طلاق

"تجھے آزاد کردوں یا فارغ کردوں ؟"کے جملے سے طلاق واقع ہوتی ہے؟

فتوی نمبر :
68152
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

"تجھے آزاد کردوں یا فارغ کردوں ؟"کے جملے سے طلاق واقع ہوتی ہے؟

ترجمۃ : السلام علیکم ! مفتی صاحب میں ایک دن اپنی بیوی کو لڑائی میں ڈراکر چھپ کرنے کیلئے کہا کہ تجھے آزاد کرو ں ؟یا فارغ کرو ں؟ مجھے کسی نے کہا تھا کہ ان الفاظ سے طلاق نہیں ہوتی جبکہ میں نے اسے ڈرانے کیلئے بولا تھا اور ایک دفعہ کہا جاو "تو فارغ ہے " اسے ڈراکے لڑائی ختم کرنے کیلئے میرا طلاق کی کوئی نیت نہیں تھی ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اپنی بیوی کوچھپ کرانے کی غرض سے پہلی دفعہ جو الفاظ کہے " تجھے آزاد کرو ں یافارغ کروں "ان الفاظ سے تو سائل کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی ،البتہ اس کے بعد غصے کی حالت میں لڑائی جھگڑے کے دوران سائل نے اپنی کو جو الفاظ کہے "جاؤتوفارغ ہے " اس لفظ سے چونکہ عندالقرینہ طلاقِ بائن واقع ہوتی ہے ،اس لئے ان الفاظ سے سائل کی بیوی پرایک طلاق بائن واقع ہوکر میاں بیوی کے درمیان نکاح ختم ہوچکا ہے، اب رجوع نہیں ہو سکتا ، البتہ اگر دونوں میاں بیوی دوبارہ ایک ساتھ رہنے پر رضامند ہوں تو گواہان کی موجودگی میں نئےحق مہر کے تقرر کے ساتھ تجدید نکاح کر کے ایک ساتھ میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کر سکتے ہیں ، تاہم آئندہ کے لئے سائل کے پاس فقط دو طلاقوں کا اختیار ہوگا، اس لئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں احتیاط سے کام لینا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدرالمختار : و الکنایات ثلاث مایحتمل الرد او مایصلح للسب ،او لا فلا(فنحو)اخرجی واذھبی وقومی)تقنعی تخمری استتری انتقلی انطلقی اغربی اغزبی من الغربۃ او من العزوبۃ(یحتمل ردا،و نحو خلیۃبریۃ حرام)الخ(3/300)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
احمداللہ مولاداد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68152کی تصدیق کریں
0     635
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات