طلاق

"تم ایک قسم کی فارغ ہی ہو کہ اپنے گھر میں بیٹھی ہو"کے الفاظ سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
68059
| تاریخ :
2023-09-27
معاملات / احکام طلاق / طلاق

"تم ایک قسم کی فارغ ہی ہو کہ اپنے گھر میں بیٹھی ہو"کے الفاظ سے طلاق کا حکم

کیا فرتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں عمر مبین نے اپنی بیوی کو کال کر کے فون پر"میں تمہیں طلاق دیتا ہوں"الفاظ کے ساتھ ایک طلاق دیدی ، پھر دو تین گھنٹے بعد دوبارہ کال کی اور کہا کہ میں آپ سے رجوع کرتا ہوں، اور بیس دن کے اندر ہم نے ہمبستری بھی کی ، اور اس کے بعد بھی ہماری بات چیت ہوتی رہی، اور وہ اپنے والدین کے گھر میں تھی، اب ڈھائی سال سے وہ اپنے والدین کے گھر پر ہے کہ میں نے اس کو کال کر کے گھر آنے کو کہا ، تو اس نے مجھ سے طلاق کا مطالبہ کیا، لیکن میں نے کہا کہ میں طلاق نہیں دیتا ، پھر (7 )اگست کو اس نے میرے ساتھ بات کی ، میں اس کے ساتھ غصے میں بات کر رہا تھا کہ گھر آجاؤ ،وہ کہہ رہی تھی کہ میں نے نہیں آنا اور کہا کہ ایک طلاق آپ نے دی ہے اور دو دینی ہیں، میں نے اس کو کہا کہ" تم ایک قسم کی فارغ ہی ہو، کیونکہ تم اپنے گھر بیٹھی ہو " پھر میں نے فون بند کر دیا،اس بارےہماری رہنمائی فرمائیں؟ بینوا توجروا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو اسمیں کسی قسم کی دروغ گوئی اور غلط بیانی سے کام نہ لیا گیا ہو تو شوہر مسمیٰ عمر مبین نے اپنی بیوی کو جو الفاظ کہئے کہ" تم ایک قسم کی فارغ ہی ہو، کیونکہ تم اپنے گھر بیٹھی ہو"اس سے اسکی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی،بلکہ دونوں کا نکاح برقرار ہے، اور دونوں حسب سابق میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کر سکتے ہیں، تاہم شوہر چونکہ پہلے ایک طلاق دے کرعدت میں رجوع کر چکا ہے، اس لئے اب آئندہ اسے فقط دو طلاقوں کا اختیار باقی رہیگا، ا سلئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في فتاویٰ قاضی خان: و لو قال "طلاق دادہ ام" او کنت طلقتک لایقع لانہ اخبار۔اھ (2/264)
و فی الفتاویٰ التاتارخانیۃ : ولو قال قد کنت طلقتک او قال بالفارسیۃ "طلاق دادہ ام ترا" لایقع شیئی بالکلام الثانی۔اھ (3/261)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شہزاد ذوالفقار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68059کی تصدیق کریں
0     611
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات