طلاق

"اگر تم نوکری کروگی تو تین طلاق"کہہ دینے کے بعد نوکری کرنے کے باوجود طلاق سے بچنے کی تدبیر

فتوی نمبر :
67967
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

"اگر تم نوکری کروگی تو تین طلاق"کہہ دینے کے بعد نوکری کرنے کے باوجود طلاق سے بچنے کی تدبیر

میں نے بیوی کو یہ کہہ دیا تھا کہ" اگر تم نوکری کروگی تو تین طلاق" اب حالات ایسے ہوگۓ ہیں کہ بیوی کا اسکول میں نوکری کرنے سے بچوں کی فیس میں بھی رعایت مل سکتی ہے۔ گزارا مشکل ہوگیا ہے۔ کوئی راستہ تجویز فرما دیں.

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت ِ مسؤلہ میں جب سائل نے اپنی بیوی کو یہ کہہ دیا ہے کہ " اگر تم نوکری کروگی تو تین طلاق " تو اس سے تینوں طلاقیں معلق ہوچکی ہیں،اب اگر سائل کی بیوی نوکری کرے گی تو اس پر معلق تین طلاقیں واقع ہوجائینگی،جس کے بعد رجوع یا بغیر حلالۂ شرعیہ کے نکاح نہیں ہوسکے گا، تاہم تین طلاقوں سے بچنے کی صورت یہ ہیکہ سائل اپنی بیوی کو ایک طلاقِ بائن دیکر اس سے علیحدگی اختیار کرے ،جب عدت پوری ہوجائے تو سائل کی بیوی نوکری پر چلی جائے ، چنانچہ اس وقت چونکہ سائل کی بیوی سائل کے نکاح میں نہ ہوگی اس لئے اس پر کوئی طلاق واقع نہ ہوگی اور مذکور شرط بھی پوری ہوجائے گی ،اس کے بعد باہمی رضامندی سے نئے حقِ مہر کے تقرر کے ساتھ تجدیدِ نکاح کرلیں ، تاہم تجدیدِ نکاح کے بعد آئندہ کے لئے سائل کے پاس دو طلاقوں کا اختیار باقی رہے گا،
جبکہ بیوی کے خرچ واخراجات کی ذمہ دار ی چونکہ شرعاً شوہر پر عائد ہوتی ہے ، اس لئے بلا کسی سخت ضرورت اور مجبوری کے بیوی سے ملازمت کرانے سے اجتناب کرنا چاہئے ، تاہم بوقتِ ضرورت شرعی حدود کا لحاظ رکھتے ہوئے وہ کوئی جائز ملازمت اختیار کرسکتی ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوى الهندية، وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط مثل أن يقول لامرأته إن دخلت الدار فأنت طالق۔ (1/420)۔
الدر المختار و رد المحتار: "فحيلة من علق الثلاث بدخول الدار أن يطلقها واحدةً ثم بعد العدة تدخلها فتنحل اليمين فينكحها".(357/3)۔
وفیہ ایضاً : ولھا (النفقۃ) بعد المنع (و) لھا السفر و الخروج من بیت زوجھا للحاجۃ۔(154/3)
وفی الفتاوی الهندية: تجب على الرجل نفقة امرأته المسلمة والذمية والفقيرة والغنية دخل بها أو لم يدخل كبيرة كانت المرأة أو صغيرة يجامع مثلها۔ (1/568 )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
میر اٖفضل اکبر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67967کی تصدیق کریں
0     646
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات