السلام علیکم
اگر نکاح ہوا ہو اور رخصتی نہ ہوئی ہو لیکن میاں بیوی تنہائی میں ایک ہی بستر پر مل لیں برہنا , لیکن جما ع , مطلب دخول نہ کیا ہو تو یہ حالت خلوتِ صحیحہ کی ہو گی یا ہم بستری(مباشرت ) کی ؟اس کے بعد ایک طلاقِ بائن ہو گی یا رجعی؟
رخصتی سے قبل میاں بیوی کے درمیان خلوتِ صحیحہ کے تحقق کے لئے ہمبستری کا ہونا ضروری نہیں، بلکہ اگر میاں بیوی کو ایسی تنہائی میسر ہو جائے جس میں ازدواجی تعلق قائم کرنے سے کوئی عذر مانع نہ ہو ، تو اسے خلوتِ صحیحہ کہاجاتاہے ، جبکہ اس کے بعد وقوعِ طلاق اور اس کی نوعیت کا تعلق طلاق کے الفاظ اور تعداد کے ساتھ ہے، کہ شوہر نے کونسے الفاظِ طلاق کتنی مرتبہ استعمال کیے ہے؟ اس کی وضاحت کے بعد حکمِ شرعی سے آگاہ کیا جاسکتاہے۔