طلاق

شدید غصے کی حالت میں تین طلاقیں دے دینا

فتوی نمبر :
67197
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

شدید غصے کی حالت میں تین طلاقیں دے دینا

السلام علیکم
مولانا صاحب میرا نام کامران ہے , یہ میرا ایک سنگین اور زیرِ غور مسئلہ ہے , برائے مہربانی آپ غور کیجئیے ،یہ واقعہ 15 اگست کا ہے جب میں رات کو دیر سے گھر آیا , 3 بجے تک سویا صبح 8.9 تک جاگ اٹھا ,میری نیند بھی پوری نہیں ہوئی تھی ، میں ناشتہ کر کے , جا کے ابو کے کمرے میں بیٹھ گیا ، اتنے میں میری بیوی کا پیغام آیا کمرے میں آؤ ،میں اپنے کمرے میں گیا , اسکا موڈ ٹھیک نہیں تھا ،مجھ سے الجھ گئی میرے سر میں پہلے سے ہی درد تھا ، مجھے غصہ آ گیا اور میں نے اسے تھپڑ مار دیا ، تو وہ چلانے لگ گئی , میں نے اسے مارنا شروع کر دیا ،مجھے اس وقت اتنا غصہ آیا کہ میں نےاسے اتنا مارا کہ اسکا سر دیوار پرجا لگا ،اسکا ہونٹ پھٹ گیا ، آنکھ پر نیل آ گیا ،یہ سب مجھے بعد میں بتایا ،لیکن مجھے اس دوران کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا , میں اتنا زیادہ غصے کی کیفیت میں تھا کہ میرا خود پر کوئی کنٹرول نہیں تھا ،انجانے میں بنا کچھ سوچے سمجھے اپنی بیوی کو کہا "تمہیں میں طلاق دیتا ہوں، طلاق دیتا ہوں، طلاق دیتا ہوں" اور میں باہر نکل گیا , یہ سب کچھ 1 سے 2 منٹ میں ہوا ،جب مجھے احساس ہوا کہ یہ میں نے کیا کر دیا ،میرے ہاتھ پاؤں پھول گئے اور پریشان ہو گیا -
میں حلف لیتا ہوں , میں سب کچھ اس طرح لکھ رہا ہوں، میرا کوئی ارادہ نہیں تھا، اب میں اپنی بیوی کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں , آپ سے گزارش ہے کہ اس مسئلہ میں میری رہنمائی کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ غصے کی حالت میں بھی طلاق دینے سے شرعاً طلاق واقع ہو جاتی ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں جب سائل نے اپنی بیوی کو غصے کی حالت میں تین دفعہ یہ الفاظ " میں تمہیں طلاق دیتا ہوں" کہہ دیے تو اس سے اس کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی ہے، اب رجوع نہیں ہو سکتا اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہو سکتا،لہٰذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیا ر کر یں اور میاں بیوی والے تعلقات ہرگز قائم نہ کریں ورنہ دونوں سخت گناہ گار ہونگے،جبکہ عورت عدت کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔
اور حلالۂ شرعیہ یہ ہے کہ عورت اپنے شوہر سے علیحدگی اور عدتِ طلاق گزارنے کے بعد ،بغیر کسی شرط کے کسی دوسرے مسلمان شخص سے نکاح کرے اور حقوقِ زوجیت ادا کرے ، چنانچہ اگر وہ دوسرا شخص بھی اس سے ایک مرتبہ ہمبستری (جو کہ حلالۂ شرعیہ کے تحقق کیلئے ضروری ہے) کے فوراً بعد یا ازدواجی زندگی کے کچھ عرصے بعد طلاق دیدے یا بیوی سے پہلے شوہر کا انتقال ہو جائے، بہر صورت اس کی عدت گزارنے کے بعد اگر وہ پہلے شوہر کے نکاح میں آنا چاہے اور پہلا شوہر بھی اس کو رکھنے پر رضامند ہو تو نئے مہر کے تقرر کے ساتھ گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ عقدِ نکاح کر کے باہم میاں بیوی کی حیثیت سے زندگی بسر کر سکتے ہیں، تاہم حلالہ اس شرط کے ساتھ کرنا کہ زوجِ ثانی نکاح کے بعد طلاق دے تاکہ زوجِ اول کے لئے عورت دوبارہ حلال ہو جائے , مکروہ ہے اور احادیثِ مبارکہ میں ایسے عمل کرنے والوں کو ملعون قرار دیا گیا ہے ،البتہ بغیر شرط کے بلاشبہ جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

تنزیل القرآن : {فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ {۔(البقرہ :230)-
و فی الدر المختار : باب الصريح (صريحه ما لم يستعمل إلا فيه) و لو بالفارسية (كطلقتك و أنت طالق و مطلقة)اھ(3/248)۔
و فی الرد : و للحافظ ابن القيم الحنبلي رسالة في طلاق الغضبان قال فيها : إنه على ثلاثة أقسام : أحدها أن يحصل له مبادئ الغضب بحيث لا يتغير عقله و يعلم ما يقول و يقصده و هذا لا إشكال فيه . اھ(3/244)۔
و فی الہدایۃ : و إن كان الطلاق ثلاثا في الحرة أو ثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا و يدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها "اھ (2/257)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حشمت علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67197کی تصدیق کریں
1     1211
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات