طلاق

محض اولاد نہ ہونے کی وجہ سے بیوی کو طلاق دینا

فتوی نمبر :
67191
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

محض اولاد نہ ہونے کی وجہ سے بیوی کو طلاق دینا

السلام علیکم میرا 4 سال پہلے نکاح ہوا تھا ، نکاح سے ایک ماہ پہلے بات پکی ہوئی تھی ،بات پکی ہونے سے پہلے مجھے لڑکی کی عمر غلط بتائی گئی ،لڑکی مجھ سے ایک سال بڑی تھی ،اور یہ بات مجھے نکاح سے 34 دن پہلے بتائی گئی کہ لڑکی کی اصل عمر کیا ہے ، میں نے شرافت کے لحاظ میں زیادہ کچھ نہیں بتایا اور میرا نکاح ہوگیا اور بعد میں رخصتی ، یہ پوری بات بتانے کی وجہ یہ ہے کہ میری اولاد نہیں ہو پارہی ہے ، اور دیگر ساری رپورٹس ٹھیک ہیں، 4 ڈاکٹروں نے یہی کہا ہے اور ساتھ ساتھ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ عورت کی عمر زیادہ ہو تو مشکلات آتی ہیں، میری عمر 38 سال کی ہے اور میری بیوی کی 39 سال کی ہے، تو کیا یہ بات سچ ہےکہ عمر کا مسئلہ ہے،یا روحانی مسئلہ ہے، اگر عمر کا مسئلہ ہے تو کیا میں اپنی بیوی کواس وجہ سے طلاق دے سکتا ہوں؟ اور میں اپنے سسرال والوں کو بھی پسند نہیں کرتا ،میری بیوی کا بھائی فراڈ میں ملوث ہے جس کی وجہ سے مجھے بہت سے لوگوں نے مشورہ دیا ہے کہ تم چھوڑ دو ، براہ کرم مجھے اس کی وجہ بتائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اولاد کا ملنا یا نہ ملنا اللہ رب العزت کی مشیت پر موقوف ہے ،اس میں میاں بیوی کا یا ان کی عمروں کے معمولی فرق کا کوئی عمل دخل نہیں ،لہٰذا اگر سائل کی بیوی سائل کے تمام حقوق صحیح طریقہ سے پورا کرتی ہو ،سائل کی نافرمانی یا کسی خیانت کی مرتکب نہ ہو تو محض اولاد نہ ہونے کی وجہ سے اسے طلاق دینا شرعاً جائز نہیں ،جس سے سائل کو احتراز لازم ہے ۔
تاہم اولاد کے حصول کیلئے درجِ ذیل وظائف :
" رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ " (سورة الأنبياء : ٨٩) ہر فرض کے بعد تین مرتبہ پڑھا کرے۔اور اس آیت " رَبِّ هَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ" (سورة آل عمران: 38) کا کثرت سے ورد کرتا ہے ان شاء اللہ , اللہ تعالی اولاد کی نعمت نصیب فرمائیں گے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی : لِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ يَهَبُ لِمَنْ يَشَاءُ إِنَاثًا وَ يَهَبُ لِمَنْ يَشَاءُ الذُّكُورَ (49) أَوْ يُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًا وَ إِنَاثًا وَ يَجْعَلُ مَنْ يَشَاءُ عَقِيمًا إِنَّهُ عَلِيمٌ قَدِيرٌ (الشوریٰ /50)-
و فی رد المحتار : و أما الطلاق فإن الأصل فيه الحظر بمعنى أنه محظور إلا لعارض يبيحه و هو معنى قولهم الأصل فيه الحظر و الإباحة للحاجة إلى الخلاص ، فإذا كان بلا سبب أصلا لم يكن فيه حاجة إلى الخلاص بل يكون حمقا و سفاهة رأي و مجرد كفران النعمة و إخلاص الإيذاء بها و بأهلها و أولادها ، و لهذا قالوا إن سببه الحاجة إلى الخلاص عند تباين الأخلاق و عروض البغضاء الموجبة لعدم إقامة حدود الله تعالى ، فليست الحاجة مختصة بالكبر و الريبة كما قيل ، بل هي أعم كما اختاره في الفتح ، فحيث تجرد عن الحاجة المبيحة له شرعا يبقى على أصله من الحظر و لهذا قال تعالى {فإن أطعنكم فلا تبغوا عليهن سبيلا} [النساء: 34] أي لا تطلبوا الفراق ، و عليه حديث «أبغض الحلال إلى الله الطلاق»اھ(3/228)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حشمت علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67191کی تصدیق کریں
0     906
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات